نیویارک(این این آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ میں ٹوکنائزیشن پر پہلے پالیسی ڈائیلاگ کی مشترکہ میزبانی کی، وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہاعالمی مالیاتی نظام کی تشکیلِ نو میں گلوبل ساتھ کو قواعد بنانے کے عمل میں شریک ہونا ہوگا۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بلال بن ثاقب کی نیویارک میں اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین سے اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں پاکستان میں اے آئی انفراسٹرکچر، تعلیم، ہنرمندی اور ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلال بن ثاقب اور سیم آلٹ مین نے پاکستان کی عالمی اے آئی معیشت میں فعال کردار اور تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا
