ملتان (سٹی رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) پنجاب کی پانچ ایجنسی دفتر کی مارکیٹنگ برانچز میں فیسوں کی مد میں وسیع پیمانے پراربوں کی کرپشن پر نیب نے تحقیقات شروع کردیں ہیں سیکرٹری ہاوسنگ سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے زرائع کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب راولپنڈی ملتان ڈیرہ غازی خان فصیل آباد اور بہاولپور ایجنسیوں کی مارکیٹنگ برانچز میں ایک 2 ارب سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے صرف ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان میں40 کروڑ سے زائد کی کرپشن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تحقیقات اینٹی کرپشن ملتان اور نیب کی جانب کی جارہی ہے فصیل آباد ڈیرہ غازی خان راولپنڈی بہاولپور ایجنسیوں میں ایک ارب سے زائد فیسوں کی مد میں مبینہ کرپشن نیب اعلی سطح پر کر رہا ہے اس ضمن میں زرائع کا کہنا ہے ملتان سمیت دیگر 4 ہارٹیکلچر ایجنسیوں میں مارکیٹنگ فیسوں اور پبلسٹی بورڈز بل بورڈز کی تعداد کو ریکارڈ میں کم ظاہر کرکے کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہونے پر نیب حرکت میں آگیا ہے اور وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے ملتان میں 150 پبلسٹی بل بورڈز کا ریکارڈ دفتر میں موجود نہ پایا گیا جس پر نیب نے سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب سے مارکیٹنگ فیسوں بلز بورڈز پبلسٹی بورڈز کی رجسٹریشن کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور تحقیقات کا دائر وسیع کردیا ہے۔
پی ایچ اے
