اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمدشہبازشریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہیں ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے علاوہ اپوزیشن سے جاری مذاکرات بارے بھی بریف کیا۔ محسن نقوی پہلے وزیراعظم شہبازشریف سے ملے اور بعدازاں ایوان صدرگئے اور اپوزیشن سے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا دونوں رہنماؤں سے ملاقات کے بعدوزیرداخلہ واپس پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور مذاکرات کاروں سے حکومت اپوزیشن بارے بات چیت کی۔ صدر مملکت’ وزیراعظم ، وزیرداخلہ نے دہشتگردوںکیخلاف کامیاب کارروائیوں پرسکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات
