لاہور (خبریں ڈیجیٹل) فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور بدستور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 189ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ماحولیاتی اعداد و شمار کے مطابق برکی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 231،پیراگون سٹی میں 185اور گلبرگ ٹو میں 166ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح اقبال ٹائون میں فضائی آلودگی کی شرح 162، چمن پارک میں 158جبکہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 157 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 45فیصد اور رفتار 3کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
