لاہور(خبریں ڈیجیٹل)پنجاب پولیس نے لاہور میں خواتین اور بچوں سے متعلق جرائم اور ہنگامی شکایات پر خواتین کی زیرقیادت فرسٹ رسپانس یونٹ متعارف کرا دیا ہے۔ پائلٹ منصوبے کے تحت پولیس ہیلپ لائن 15 پر خواتین یا بچوں سے متعلق موصول ہونے والی شکایات خصوصی یونٹ کو منتقل کی جائیں گی، جہاں خواتین پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں گی۔یونٹ میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم، جنسی تشدد اور دیگر ہنگامی شکایات پر کارروائی کی جائے گی۔ لاہور پولیس کو اس منصوبے کیلئے 22 موبائل گاڑیاں فراہم کی جائیں گی تاکہ خصوصی ٹیمیں متاثرہ افراد تک بروقت پہنچ سکیں۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین اور بچوں کو فوری اور حساس پولیس معاونت فراہم کرنا ہے۔ حالیہ موبائل پولیس اسٹیشن منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں 33 موبائل یونٹس بھی شروع کیے گئے ہیں، جن میں 6 یونٹس خواتین سے متعلق معاملات کیلئے مختص ہیں۔
بریکنگ نیوز
- بھارت کے بے بنیاد الزامات نے اس کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کردیا، سردار مسعود خان
- الجزائر میں ایک طالبہ کیلئے ایک اسکول قائم
- شاہراہ حیاتِ سر روڈ،عامر نہاری پر منڈلاتا ہوا حادثات کا خطرہ بالآخر ٹل گیا
- ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ
- لاڑکانہ، جیکب آباد روڈ پر فائرنگ،باپ اور تین بیٹوں سمیت 5افراد جاں بحق
- اسپین میں شدید بارشوں کا قہر متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہ گئی
- اسلام آباد، مفاہمتی یادداشت نے اہم بنیاد قائم کی جو بڑی کامیابی ہے، رضوان سعید شیخ
- وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت
- خاندانی تنازعات کے 10 ہزار 103 مقدمات دائر ہونے کا انکشاف
- اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ٹیم کا پریس کلب بھارہ کہو کا دورہ
- طارق شریف بھٹی کی جانب سے پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
- سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایم ٹی سیکشن کا وزٹ
- ملک میں پائیدار امن کیلئے دہشت گردی کاخاتمہ اہم ضرورت: غلام سرور خان
- محکمہ اینٹی کرپشن کی رشوت ستانی کیخلاف جاری مہم کے مثبت نتائجظاہر
- مہریہ ٹاؤن کے قریب دی شیف کیفے کی دوسری منزل پر آگ لگ گئی
- لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- سرکاری ہسپتالوں میں ڈیتھ آئوٹ کا نظام غیرمؤثر ہونے کا انکشاف
- وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کی مسجد کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- لیسکو کی نادہندگان کیخلاف کارروائی، ستمبر میں42 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد ریکوری
