الجیرز(آئی این پی ) الجزائر کے دارالحکومت کے مشرق میں واقع ریاست جیجل کے بلند و بالا پہاڑی علاقے اخرات میں ایک ایسا انوکھا اسکول بھی موجود ہے جہاں ہر روز گھنٹی بجتی ہے، کلاس روم کھلتے ہیں، اساتذہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے پہنچتے ہیں لیکن اسکول روزانہ صبح اپنے دروازے صرف ایک ہی طالبہ کے لیے کھولتا ہے۔ عرب میڈیارپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقے میں قائم اس اسکول کا منظر عام پر آنا نہ صرف دلچسپ ہے بلکہ ان دنوں اپنی انوکھی صورتحال کی وجہ سے مقامی اور عرب میڈیا کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
