بھارہ کہو(نامہ نگار) اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ٹیم کا پریس کلب بھارہ کہو کا دورہ، جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلمی ملک، جوائنٹ سیکرٹری راشد عباسی اور سینئر صحافی حارث عباسی ٹیم میں شامل تھے۔ بھارہ کہو پریس کلب کے صدر محمد نسیم نون، جنرل سیکرٹری مشتاق عباسی، سینئر صحافی فیصل عباسی اور آفس سیکرٹری حسن مغل نے آمد پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر موجودہ حالات میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس امر کو بھی زیر بحث لایا گیا کہ صحافیوں کی صفوں میں اتفاق اور اتحاد کو پہلے سے مضبوط کیا جائے گا تاکہ صحافی تقسیم در تقسیم ہونے کے بجائے یکجا ہو کر اپنے مسائل کو حل کرنے پر پوری توجہ دیں اور مسائل کو وسائل میں بدلنے میں آسانی ہو۔آخر میں اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق نے بھارہ کہو پریس کلب کے صدر، جنرل سیکرٹری اور باقی دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے دفتر جی 10 میں بھارہ کہو پریس کلب کے صدر، جنرل سیکرٹری اور باقی ٹیم کو دعوت دی کہ وہ یونین کے دفتر تشریف لائیں، جس پر صدر پریس کلب بھارہ کہو محمد نسیم نون نے اپنی ٹیم کے ساتھ شکریہ ادا کرتے ہوئے اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے آفس جلد آنے کی یقین دہانی کروائی۔
