اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ۔ طلبہ بین الاقوامی پیس بلڈنگ
(Peacebuilding) پروگرام میں ماسٹرز ڈگری کے حصول کیلئے زیرِ تعلیم ہیں۔ یو نیورسٹی وفد میں شامل بین الاقوامی طالب علموں کا تعلق مختلف ممالک بشمول البانیہ ، گھانا، اِ نڈو نیشیا، لبنان اور امریکہ سے تھا۔ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کنیکٹیکٹ میں واقع ہے اور طلبہ کا وفد پیس اینڈ جسٹس ایسوسی ایشن کانفرنس میں شمولیت کیلئے واشنگٹن کے دورہ پر ہے۔ ہارٹ فورڈ یو نیورسٹی کا شمار ممتاز یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے اور یہ یونیورسٹی مذہبی سکالر شپ، مکالمے ، قیام ِ امن اور تنازعات کے حل کیلئے کاوشوں سے منسلک ہے۔ماسٹرز پروگرام میں طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ مکالمہ ،ثالثی،مفاہمت اور کمیونٹی کیلئے تعمیری سرگرمیوں میں عملی مہارت حاصل کرتے ہیں۔امریکہ ،ایران کے مابین جنگ کے دوران پاکستان کے حالیہ ثا لثی کردار کے پیش نظر ہارٹ فورڈ یونیورسٹی نے پا کستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا تاکہ زیر تعلیم طلبہ کو پاکستان کی بین الاقوامی سفارتی کو ششوں کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے طلبہ کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات اور آٹھ دہائیوں پرمشتمل پاک -امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوششوں کے بارے میں بریف کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے۔ طلبہ کی پاکستان کے بین الاقوامی سفارتی سطح پر ابھرتے ہوئے قائدا نہ کردار میں اظہار ِ دلچسپی۔ سفیرِ پاکستان نے بین الاقوامی سفارت کاری میں طلبہ کو پاکستان کی مسلمہ حیثیت اور کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاکستان کی کامیاب ، علاقائی اور عا لمی امن پر مرکوز سفارت کاری کا سفر آٹھ دہائیوں پر محیط ہے۔پاکستان نے ماضی میں امریکہ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کیا اور دونوں صفِ اول کے ممالک کو قریب لانے کا کریڈٹ پاکستان کو حاصل ہے۔1988 میں جنیوا معاہدہ میں بھی پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ سفارت کاری ایک مسلسل اور تدریجی عمل ہے جس میں رازداری کو خصو صی اہمیت حا صل ہے۔ اسلام آباد ایم او یو (MoU) پاکستان کی سفارتی کاوشوں کا نتیجہ اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے تحت ایران اور امریکہ 47سال بعد ایک جگہ اکٹھے ہوئے۔ اسلام آباد مفاہمتی یا د داشت نے ایک اہم ترین بنیاد قائم کی ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ اسلام آباد ایم او یو (MoU) خاموش، انتھک اور مو ثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔ پاکستان روز اول سے عالمی اور علاقائی امن کا داعی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ پاکستان امریکہ ایران تنازع میں آج بھی کار فرما ہے اور خطے میں امن کے حصول کیلئے دوسرے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کردار ادا کر رہا ہے۔ علاقائی اور عالمی امن کے ضمن میں پاکستان کا کردار اور صلاحیتیں باعث ِ اطمینان اور استحکام ہیں۔ دنیا اِ س وقت ایک نازک دور سے گز رہی ہے۔ امن کے قیام کیلئے اقدامات کی افادیت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان اندرونی وبیرونی دہشت گردی کے چیلنجز سے نبر آزما ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے انتہا قربانیا ں دی ہیں جِن کی دنیا معترف ہے۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
- ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
- معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،10افرادکوحراست میں لے کرشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
- سوشل میڈیا پر16 سال سے کم عمر بچوں کے نامعلوم بالغ افراد سے رابطے محدود کرنے کی سفارش
- بیرسٹر گوہر نے مذاکرات سے متعلق بریف کیا، پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کے اجلا س کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
- آلودہ ترین شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر رہا
- بھارت کے بے بنیاد الزامات نے اس کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کردیا، سردار مسعود خان
- الجزائر میں ایک طالبہ کیلئے ایک اسکول قائم
- شاہراہ حیاتِ سر روڈ،عامر نہاری پر منڈلاتا ہوا حادثات کا خطرہ بالآخر ٹل گیا
- ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ
- لاڑکانہ، جیکب آباد روڈ پر فائرنگ،باپ اور تین بیٹوں سمیت 5افراد جاں بحق
- اسپین میں شدید بارشوں کا قہر متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہ گئی
- اسلام آباد، مفاہمتی یادداشت نے اہم بنیاد قائم کی جو بڑی کامیابی ہے، رضوان سعید شیخ
- وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت
- خاندانی تنازعات کے 10 ہزار 103 مقدمات دائر ہونے کا انکشاف
- اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ٹیم کا پریس کلب بھارہ کہو کا دورہ
- طارق شریف بھٹی کی جانب سے پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
- سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایم ٹی سیکشن کا وزٹ
- ملک میں پائیدار امن کیلئے دہشت گردی کاخاتمہ اہم ضرورت: غلام سرور خان
