لاہور (این این آئی) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملکی نظام فلاپ ہو چکا، گزشتہ 3سال میں حالات بد سے بدتر ہوئے ہیں،صوبوں کی تعداد بڑھانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، اصل مسئلہ نااہلی ہے، جب تک نااہلی اور ناقص حکمرانی کے ذمہ دار افراد کا احتساب نہیں کیا جائے گا، نظام موثر طور پر نہیں چل سکے گا۔انہوں نے لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نظام بالکل فلاپ ہو چکا ہے تاہم اس کا اندازہ ہمیں اس وقت ہوا جب محسن نقوی نے بھی اس حوالے سے بات کی، ہمارے ملکی معاشی اعشاریے مسلسل خراب ہو رہے ہیں اور گزشتہ 30برس کے دوران ہم بد سے بدتر حالات میں پہنچ گئے ہیں ۔ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ جن لوگوں کو ملک کو درست سمت میں لے جانے کی ذمہ داری دی گئی، وہی گزشتہ 65برس سے مختلف شکلوں میں اقتدار کا حصہ رہے ہیں۔محمد زبیر نے کہا کہ ہائبرڈ نظام نے ملک کو کبھی کچھ نہیں دیا تاہم آج کے ہائبرڈ نظام کو اسی صورت قبول کیا جا سکتا ہے جب اس کے مثبت نتائج عوام اور ملک کے سامنے آئیں۔
بریکنگ نیوز
- لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- سرکاری ہسپتالوں میں ڈیتھ آئوٹ کا نظام غیرمؤثر ہونے کا انکشاف
- وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کی مسجد کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- لیسکو کی نادہندگان کیخلاف کارروائی، ستمبر میں42 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد ریکوری
- اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبار
- سرکاری عازمین حج کے لئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز کل سے ہوگا ،وفاقی وزارت مذہبی امور
- والدین کی رضامندی سے بھی بچوں کا خرچہ کم’ معاف نہیں کیا جا سکتا: ہائیکورٹ
- محکمہ اوقاف پنجاب کی زرعی و کمرشل پراپرٹی سے اربوں روپے کی آمدن قومی خزانہ انکم ٹیکس سے محروم
- فی تولہ سونا4300روپے سستا 4لاکھ 36 ہزار 336روپے کا ہوگیا
- عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی’ امریکی خام تیل کی قیمت 91.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی
- پاکستان کا نظام زمیں بوس نہیں ہوا، اصل مسئلہ کمزور ڈیلیوری سسٹم ہے:انوار الحق کاکڑ
- الزامات کا فیصلہ پراپیگنڈے سے نہیں، شواہد اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے:پاکستان علماء کونسل
- غیرملکی لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ کیس،ڈیانا کا آذربائیجان واپس جانے سے انکار
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیراعلیٰ جی بی امجد حسین کے خط پر فوری ریسپانڈ
- خضدار ،تین افراد کی لاشیں برآمد
- نیٹ فلیکس سیریز سے متاثر ہوکر بینک ڈکیتی کی:برطانوی نژاد شہری
- لاہور ہائیکورٹ،انسداد دہشت گردی ترمیمی قانون2026ء کے خلاف آئینی درخواست دائر
- جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ر ہےگا۔ پاکستان
- بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ہی پارٹی کے فیصلوں کی بنیاد ہے علی امین گنڈاپور
