اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین سپارکو یوسف خان نے کہا ہے پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹ کے بجائے اپنی سیٹلائٹ پر انحصار کررہا
ہے جبکہ پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی۔ورلڈ سپیس ویک کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپارکو نے کہا نوجوانوں کو سپیس ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے میں ورلڈ سپیس ویک اہم کردار ادا کرتا ہے، حالیہ برسوں میں پاکستان کے سپیس پروگرام میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
