اسلام آباد(ویب ڈیسک)صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، پاکستان منتقلی کے انتظامات جاری ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کی میتیں پاکستان منتقل کرنے کے انتظامات جاری ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ تینوں پاکستانیوں کی میتیں تقریبا ایک گھنٹہ قبل ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا پہنچا دی گئی ہیں، ایتھوپین ایئرلائنز کا عملہ میتوں کے تابوتوں اور ضروری انتظامات کا جائزہ لے رہا ہے، جس کے بعد کراچی جانے والی پرواز کے ذریعے میتوں کی روانگی کی حتمی منظوری دی جائے گی۔شہباز شریف کی ہدایت پر متعلقہ حکام میتوں کی پاکستان منتقلی کا عمل جلد مکمل کرنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔وزیراعظم نے صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں سید کاشف عمر، احمد انصاری اور رفیع اللہ کی میتیں پاکستان واپس لانے کے لیے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی تھی۔واضح رہے شہباز شریف نے گزشتہ روز مرحوم سید کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ حکومت تمام میتوں کی جلد پاکستان منتقلی کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔
بریکنگ نیوز
- بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ہی پارٹی کے فیصلوں کی بنیاد ہے علی امین گنڈاپور
- لاہور کے آزادی اسٹیشن پر دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 10مسافر زخمی
- آف لوڈنگ جاری’ مسافروں ‘ ایف آئی اے میں تلخ کلامی کے واقعات بڑھ گئے
- ایچ ای سی کے نام پر جعلسازی، شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
- وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر وسیم قاضی کو جامعہ کراچی کا نیا وائس چانسلر مقرر کردیا
- ملکی نظام فلاپ ہو چکا، 30سال میں حالات بد سے بدتر ہوئے ہیں: محمد زبیر
- سی ٹی ڈی کے 98انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 13دہشت گرد گرفتار
- لاہور ،منشیات فروشی میں ملوثحاضر سروس پولیس کانسٹیبل گرفتار
- لاہور میں گیس بحران ، ایل پی جی 380 سے 450روپے فی کلو میں فروخت ،شہری پریشان
- روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے، بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں:اویس لغاری
- یمن میں ستمبر سے جاری کشیدگی کے باعث تقریباً 79 ہزار بچے بے گھر ہو گئے : اقوام متحدہ
- عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سر فہرست فضائی معار انتہائی خراب
- غزہ: جنگ بندی کی خلاف ورزیاں’ اسرائیلی حملے میں 5فلسطینی شہید
- لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں 26روز کے دوران 1289مقدمات نمٹا دیئے گئے
- پنجاب یونیورسٹی میں ہیومن سینٹرڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کا افتتاح 7اکتوبر کو ہوگا
- پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف ترمیمی درخواست دوبارہ دائر
- لاہور ہائیکورٹ:پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر کل سے سماعت کرینگے
- مانگامنڈی شیخاں والا قبرستان جانیوالی سڑک کی زبوں حالی’ پختہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ
- پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی، چیئرمین سپارکو
- ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیاں’ شکایات کا نوٹس، تحقیقات کا حکم
