راولپنڈی(آئی این پی )سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف موثر کارروائیاں میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بھی مثر کارروائیاں کی گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے گورندر اور ماشکیل میں کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے دہشت گردوں نے ماشکیل میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
بریکنگ نیوز
- بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ہی پارٹی کے فیصلوں کی بنیاد ہے علی امین گنڈاپور
- لاہور کے آزادی اسٹیشن پر دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 10مسافر زخمی
- آف لوڈنگ جاری’ مسافروں ‘ ایف آئی اے میں تلخ کلامی کے واقعات بڑھ گئے
- ایچ ای سی کے نام پر جعلسازی، شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
- وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر وسیم قاضی کو جامعہ کراچی کا نیا وائس چانسلر مقرر کردیا
- ملکی نظام فلاپ ہو چکا، 30سال میں حالات بد سے بدتر ہوئے ہیں: محمد زبیر
- سی ٹی ڈی کے 98انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 13دہشت گرد گرفتار
- لاہور ،منشیات فروشی میں ملوثحاضر سروس پولیس کانسٹیبل گرفتار
- لاہور میں گیس بحران ، ایل پی جی 380 سے 450روپے فی کلو میں فروخت ،شہری پریشان
- روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے، بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں:اویس لغاری
- یمن میں ستمبر سے جاری کشیدگی کے باعث تقریباً 79 ہزار بچے بے گھر ہو گئے : اقوام متحدہ
- عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سر فہرست فضائی معار انتہائی خراب
- غزہ: جنگ بندی کی خلاف ورزیاں’ اسرائیلی حملے میں 5فلسطینی شہید
- لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں 26روز کے دوران 1289مقدمات نمٹا دیئے گئے
- پنجاب یونیورسٹی میں ہیومن سینٹرڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کا افتتاح 7اکتوبر کو ہوگا
- پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف ترمیمی درخواست دوبارہ دائر
- لاہور ہائیکورٹ:پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر کل سے سماعت کرینگے
- مانگامنڈی شیخاں والا قبرستان جانیوالی سڑک کی زبوں حالی’ پختہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ
- پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی، چیئرمین سپارکو
- ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیاں’ شکایات کا نوٹس، تحقیقات کا حکم
