پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا کودہشت گردی کیخلاف جنگ میں 799 ارب روپے ملے،
2010-11 سے ستمبر 2026 تک 799 ارب 35 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ صوبائی محکمہ خزانہ کی دستاویز کے مطابق فنڈز دہشت گردی سے نقصانات کے ازالے کی مد میں دئیے گئے، خیبرپختونخوا کو ہرسال وفاق سے فنڈز ملے۔دستاویز کے مطابق 7ویں این ایف سی کے تحت کے پی کو وفاقی ٹیکس پول سے ایک فیصد اضافی رقم ملی، 2026-27 میں وار آن ٹیرر فنڈ کا تخمینہ 149 ارب 76 لاکھ روپے مقرر ہوا۔
