نیویارک (محسن ظہیر) نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے نیویارک سٹیٹ کے دیہی علاقوں اور پڑوسی ریاستوں میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر، سٹیٹ ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق رواں سال3 اکتوبر تک نیویارک سٹی میں خسرہ کے 7 جبکہ شہر سے باہر نیویارک سٹیٹ کے مختلف علاقوں میں101 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد108 ہوگئی ہے۔15 جولائی سے اب تک ریاست کی18 کانٹیز میں کم ویکسینیشن والے دیہی علاقوں سے خسرہ کے 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مقامی محکمہ صحت کے اداروں نے ان علاقوں میں خسرہ، ممپس اور روبیلا (MMR) ویکسین کی ایک ہزار سے زائد خوراکیں بھی فراہم کی ہیں۔ گورنر کے نئے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ویکسین لگانے والے طبی عملے کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے پیرا میڈکس، ایڈوانسڈ ای ایم ایس عملہ، مڈوائفز اور فارماسسٹ کو بھی ویکسینیشن کی اجازت دی گئی ہے۔گورنر کیتھی ہوکل نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد ریاستی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ خسرے کے پھیلائو سے نمٹنے کی کوششیں مزید موثر بنائی جاسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین سے روکے جانے والے مرض کے باعث کسی شخص کو شدید بیمار یا جان سے نہیں جانا چاہیے اسی لیے ویکسین اور ٹیسٹنگ فراہم کرنے والے طبی ماہرین کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔گورنر ہوکل نے پیر کے روز خود فلو ویکسین بھی لگوائی اور نیویارک کے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ بھی فلو سے بچائو کی ویکسین لگوائیں۔
بریکنگ نیوز
- امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات اب بھی جاری ہیں: قطر
- محمود اچکزئی کیخلاف پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں بلند
- پٹرول 1.91 روپے مہنگا ڈیزل 1.19 روپے فی لیٹر سستا
- جے ڈی وینس کی اہلیہ نومولود بیٹے سمیت ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے گرتے گرتے بچ گئیں
- مارکو روبیو اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
- ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر کھرب پتی بن گئے
- سعودی آرامکو نے ایشیا کیلئے تیل سستا کر دیا، قیمتیں 6سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
- بہت جہالت دکھا لی’ اب ذرا حقیقت بھی جان لیں: عظمیٰ بخاری
- راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو تحویل میں لے لیا گیا
- نیویارک میں خسرہ کے بڑھتے کیسز’ گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی
- معاشی ترقی کے ساتھ برآمدات میں اضافہ اوالین ترجیح وزیر خزانہ
- گورنر راج آج لگا لیں مجھے فرق نہیں پڑتا بیشک میری جان لے لیں عوام دشمن پالیسی نہیں مانوں گا سہیل آفریدی
- بھارت ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج راہول گاندھی کچھ دیر پہلے کیلئے برقرار
- سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کاروائی 5 خوارج ہلاک 2 زخمی
- آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا تقاضا پٹرول ریلیف سکیم جاری رکھنے پر رضامند
- ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پر طنز
- شارٹ فال 4ہزار میگا واٹ سے متجاوز بد ترین لوڈ شیڈ نگ کا خدشہ
- ڈیرہ اسماعیل خان فائرنگ کے 2 واقعات ایف بی آر’پولیس کے5 اہلکار شہید’
- 10 اگست کو ہونیوالے عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا
- پنجاب میں 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ
