Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:50سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون چوری کیس میں مرکزی ملزم کے دو سگے بھائی گرفتار
    • نیشنل سیونگز کے 111مراکز بند یا ضم کرنے کی تیاری شروع
    • اے این ایف کارروائیاں’بلوچستان سے 3825 کلو گرام منشیات برآمد
    • گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1456ٹریفک حادثات 725افراد زخمی
    • میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات آج سے شروع
    • آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ:2027 ء ٹکٹوں کی درخواستیں 10 لاکھ سے تجاوز کر گئیں
    • پاکستان کیلئے ایس سی او کی صدارت، ویژن کو عمل میں بدلنے کا اہم موقع : سردار مسعودخان
    • پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کو ترقی دینے کا فیصلہ
    • ملکی تاریخ میں پہلی بار جیلوں میں قید خواتین کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ
    • بلوچستان اسمبلی نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی مسودہ قانون منظور کرلیا
    • مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال؛ شامی صدر اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
    • 9 مئی کیسز’ علیمہ خانم،عظمیٰ خانم اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع
    • مقبوضہ مغربی کنار ے میں برزیت یونیورسٹی میں اسرائیلی فوج کا دھاوا، فلسطینی طلبہ کی یادگار مسمار
    • قتل کیس میں صلح سے پہلے ورثا کا تعین ضروری ہے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم
    • DIG آپریشنز فیصل کامران کا روزانہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری
    • پنجاب پبلک سروس کمیشن کا 2 اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان
    • سائنسدانوں کا کارنامہ، مرتے ستارے کی راکھ سے بنا سیارہ دریافت
    • ترک کارگو بحری جہاز پر روسی ڈرون حملہ ، دو افرا د ہلاک، بھارتی شہری سمیت متعدد ارکان زخمی
    • امریکی حکام کو جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنیوالے ملزم فہیم اکرم کی تلاش، گرفتاری میں مدد دینے پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام
    • کوئٹہ: قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمانیٰ وزیر زراعت، ماہی گیری آبی وسائل سے ملاقات کی مسقط کو بہترین گوشت بعامد کرنے کیلئے تیار ہیں مریم نواز

    By Khabrain Newsاکتوبر 7, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات کی۔ عمان کے وزیر زراعت وماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ عمان کے وزیر سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ حاصل کرنے پروزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں پنجاب اور عمان کے درمیان ایگریکلچر، فشریزاور واٹر ریسورس میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب اور عمان حکومت کے درمیان زراعت، فشریز اور لائیوسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے پنجاب میں پہلا شریمپ سنٹر قائم کرنے کی پیشکش کی۔ ملاقات میں دودھ اور گوشت کیلئے مویشیوں کے ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسقط کوپنجاب سے میٹ ایکسپورٹ کی پیشکش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سے سکلڈ ورکرکی مسقط آمد پر پابندی اٹھانے کے لئے اقدامات کی تجویزدی۔ عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے ویزا پابندی اٹھانے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہزاروں نوجوان ٹریننگ لے چکے ہیں۔پاکستان کی 65 فیصد یوتھ ملک کا قابل قدر اثاثہ ہے، نوجوانوں کو سکلڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے ٹریننگ دی جارہی ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ نوجوانوں کو مختلف سیکٹرز میں جدید تقاضوں سے ہم ہنگ فنی ٹریننگ دی جارہی ہے۔پنجاب میں لاکھوں نوجوانوں کو مقامی جاب مارکیٹ کے مطابق ہنر مند بنایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسقط روانگی پر الوداع کرتے ہوئے دورہ عمان کو خوش بختی قرار دیا۔میرے والد محمد نواز شریف صاحب نے کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں، میں تین دفعہ پرائم منسٹر ہونے کے باوجود مسقط نہیں جاپایا۔پنجاب میں اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت دو سے ڈھائی لاکھ مکانوں کی تعمیر ہائوسنگ میں گیم چینجر ہے۔ پنجاب میں دوسرے صوبوں کے لوگ روزگار کے بہترین مواقع اور روشن مستقبل کی تلاش میں آتے ہیں۔وزیر زراعت، ماہی گیری سعود بن حمود بن احمد الحبیسی کی سربراہی میں مسقط میں فشریز اور دوسرے شعبوں میں ترقی قابل رشک ہے۔پنجاب پاکستان کی زرعی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ایکوا کلچر کے فروغ کے لئے گزشتہ سال سے شریمپ فارمنگ کا تجرباتی پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ مظفرگڑھ کے علاقے شاہ گڑھ، علی والا اور سرگودھا میں شریمپ کی ٹرائل فارمنگ کررہے ہیں۔ شاہ گڑھ میں پاکستان کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ ایکوا کلچر مال اورشریمپ ڈائیگناسٹک لیب بنے گی۔پنجاب میں چین ، ناروے، ویت نام اور انڈونیشیا دیگر ممالک کی طرز پر جدید مشینری سے ایکوا فارمینگ کی جارہی ہے۔بہاولپور سمیت پنجاب کے 30 ہزار ایکڑ پر شریمپ فارمنگ کی پلاننگ کررہے ہیں۔ پنجاب میں ایکوا کلچر کے فروغ کیلئے مسقط کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔پنجاب سے مسقط کیلئے زندہ مویشیوں کی ایکسپورٹ کیلئے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے درخواست کی جائے گی۔پنجاب مسقط کوعالمی مارکیٹ کے تناسب سے مناسب نرخ پر بہترین میٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار ہے۔عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے کہا کہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مسقط آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ مسقط میں سکلڈ ورکر کی ضرورت برقرار ہے، پاکستان کے نوجوان خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔پنجاب کو مسقط کے مختلف سیکٹرز میں سکلڈ ورکرز کی ضرورت سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کنسٹریکشن ، ایکواکلچر ، ایگریکلچر اور دیگر شعبوں میں پنجاب کے سکلڈ ورکرز کا خیر مقدم کریں گے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہارِ تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 5 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کر خراج تحسین پیش کیا۔
    مریم نواز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کراچی:50سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون چوری کیس میں مرکزی ملزم کے دو سگے بھائی گرفتار

      نیشنل سیونگز کے 111مراکز بند یا ضم کرنے کی تیاری شروع

      اے این ایف کارروائیاں’بلوچستان سے 3825 کلو گرام منشیات برآمد

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.