Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یمنی زیدی طیارے میں آبدیدہ ہو گئیں جزباتی ویڈہو شیئر کر دی
    • حمزہ شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زی ڈونگ ملاقات کر رہے ہیں
    • پشاور:وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں
    • وسط مدنتی انتکابات قبل ایران میں بڑے حملے کا خطرہ جنگ ختم ہو جائےگی ٹرمپ
    • عالمی امن کیلئے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے یو این سیکرٹری جنرل کا اعتراف
    • ای سی سی کا اجلاس پیجاب کے پی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 ارب منظور
    • شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
    • بھارتی فوج ‘گودی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ناکام
    • سینیٹر بیرسٹر علی ظفر خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے
    • پس پردہ ملاقاتوں کے بجائے باضابطہ مذاکرات کئے جائیں: بیرسٹر علی ظفر
    • دنیا کی تاریخ میں ڈیزل اتنا مہنگا کبھی نہیں ہوا، عوام کی تکلیف کا احساس:علی پرویز ملک
    • پاکستان اور برطانیہ کا ترجیحی شعبوں میں تجارت اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت:جام کمال
    • پولیو کا خاتمہ 562 ارب خرثچ 111 کیسز رپورٹ
    • 190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر
    • اداکار وفلمساز نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان اور بحرین کا تھارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
    • پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا
    • پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ گندم کے نرخ 5 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئے
    • سعودی حملوں کا اثر، یو اے ای سے آنے جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
    • ریاض ایئرپورٹ پر دھماکے، طیارے کو شدید نقصان، پروازوں کا نظام بھی متاثر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

    By Khabrain Newsاکتوبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت آ پریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 اہم دہشتگرد کمانڈروں سمیت 9خوارج کوجہنم واصل کر دیا، ادھر کے پی پولیس نے ڈرون حملوں سے بچاؤ کیلئے روس یوکرین جنگ میں استعمال ہونے والا جال 31 حساس تنصیبات پر نصب کردیا ، علاوہ ازیں کرک اور پنجگور میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے ۔سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے پلنگ زئی، ندیم کوٹ، کوٹ خضری میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج کے ہلاک اہم دہشت گرد کمانڈرز میں خارجی خالد رضا، خارجی کامران، خارجی موسیٰ اور خارجی مفتوم شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسزکی موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے۔دریں اثنا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔قبل ازیں خیبرپختونخوا میں ڈرون حملوں کے خطرے کے پیش نظر پولیس نے دفاع کا ایک سادہ اور کم لاگت طریقہ اپنا لیا۔ روس اور یوکرین کی جنگ میں استعمال ہونے والا حفاظتی جال اب خیبرپختونخوا کے حساس پولیس تھانوں اور چوکیوں پر بھی نصب کیا جا رہا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور میں اب تک 31 حساس پولیس تنصیبات پر یہ جال نصب کیے جا چکے ہیں جن پر تقریبا 2 ہزار 81 میٹر جال نصب کیا گیا ہے جب کہ ضرورت پڑنے پر مزید حفاظتی جال بھی نصب کیے جائیں گے۔عام سے دکھنے والے جال میں ڈرون سے گرایا جانے والا پے لوڈ پھنس جاتا ہے جس سے براہِ راست زمین سے ٹکرانے اور اہلکاروں کو شدید نقصان کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ حساس مقامات پر حفاظتی جال کے ساتھ ساتھ اینٹی ڈرون گنز اور اینٹی ڈرون نظام بھی ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور سیف سٹی میں نصب کیے گئے ہیں۔جال کی کارکردگی جانچنے کیلئے اس پر بھاری سامان گرا کر تجربہ کیا گیا جس کے بعد اسے حساس پولیس تنصیبات پر نصب کیا گیا۔ادھر خیبرپختونخو ا کے ضلع کرک میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او بانڈہ داد شاہ داد خان اور انکاگن مین شہید ہوگئے ۔ڈی پی او کرک عمران خان کے مطابق تھانہ بانڈہ داد شاہ کی پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ کوہاٹ اور کرک کی بانڈری کے قریب نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے ۔دوسری جانب کوئٹہ میں پنجگور کے علاقے خدابادان میں گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اہلکار پیر جان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا پھر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار پیر جان جاں بحق ہوگیا، لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
    دہشت گرد

    Khabrain News

      Keep Reading

      190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      تازہ ترین

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.