پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے شوہر محمد راشد کے ایک قریبی دوست نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر مبارکباد کا پیغام شیئر کرتے ہوئے جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام میں نومولود کے لیے صحت، خوشیوں اور لمبی عمر کی دعا کی گئی۔ خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے نیلم منیر اور ان کے شوہر کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے دبئی میں محمد راشد سے شادی کی تھی۔ تاہم، اداکارہ نے تاحال اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹے کی پیدائش کی باضابطہ تصدیق نہیں کی

