Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مستحق طبقات کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشش کی جائے: اسحاق ڈار
    • تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی’ دلچسپ ویڈیو وائرل
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آرچ بشپ پال رچرڈ مصافحہ کر رہے ہیں۔
    • حوثی باغیوں کے حملوں کا خدشہ، پی آئی اے نے ریاض کے لیے پروازیں معطل کردیں
    • بجلی گیس صارفین کیلئے سلیب سبسڈی ختم کرنے کی تیاریIMF
    • لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نوازشریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • نئے صوبوں کی تشکیل کیلئے ورلڈ اکنامک فورم کی بھرپور حمایت
    • شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے: مراد علی شاہ
    • جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کی ہر ممکن مدد کرینگے: پیوٹن
    • اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن جمعیت علماء اسلام کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • نواز شریف کل ایک ہفتے کےدورے پر لندن پہنچیں گے
    • چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ
    • صوابی میں فائنل اعلان سہیل آفریدی جرأت ہے تو گزر کر دکھائیں فیصل کریم کنڈی
    • سہیل آفریدی شبقدر چوک ضلع چارسدہ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں۔
    • ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہائوس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار
    • بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے’نو ٹیفکیشن جاری
    • وفاق نے ایمرجنسی کی تیاری مکمل کرلی، شیر افضل مروت کا دعوی
    • سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری
    • پٹرول چارٹ
    • پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پولیو کے خاتمے میں ناکامی قومہ پروگرام کی کارکردگی پر عوالیہ نشان

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(جنرل رپورٹر)رواں سال 2026 کے ستمبر کی پولیو مہم کے بعد بھی 6لاکھ 27ہزار 776بچے ملک بھر میں ویکسین سے محروم، فنڈنگ ، اخراجات اور مسڈ چلڈرن کے مکمل صوبائی سطح کے حساب پر سوالات کھڑے ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انسدادِ پولیو کے لیے عالمی اداروں کی اربوں ڈالر کی مالی معاونت، بھاری سرکاری و انتظامی اخراجات اور لاکھوں فرنٹ لائن ورکرز کی تعیناتی کے باوجود پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ نہ ہونا قومی پروگرام کی کارکردگی، منصوبہ بندی اور مالی شفافیت پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہا ہے۔ 21سے 27ستمبر 2026 کی ذیلی قومی پولیو مہم کے بعد جاری اعدادوشمار کے مطابق 2کروڑ 93لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے تاہم 6لاکھ 27ہزار 776 بچے مہم کے بعد بھی ویکسین سے محروم رہے۔ یہ تعداد ہدف کا تقریباً 2.1فیصد بنتی ہے۔ پولیو پروگرام کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں 2023کے دوران 6، 2024میں 74اور 2025میں 31پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، یوں تین برس میں مجموعی تعداد 111 رہی۔ 2024میں بلوچستان 27، سندھ 23اور خیبر پختونخوا 22کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبے رہے، جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی ایک، ایک کیس سامنے آیا۔ 2025میں بھی 31کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہمات کے باوجود وائرس کی منتقلی مکمل طور پر نہیں روکی جا سکی۔ستمبر 2026کی مہم میں 2لاکھ 73ہزار سے زائد ورکرز کی تعیناتی کے باوجود 6لاکھ سے زیادہ بچوں کا ویکسین سے محروم رہ جانا اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ صرف ویکسین شدہ بچوں کی مجموعی تعداد پیش کرنے کے بجائے مسڈ چلڈرن، انکار کرنے والے خاندانوں، گھروں پر عدم موجودگی اور سکیورٹی مسائل کے باعث رہ جانے والے بچوں کا الگ الگ حساب بھی جاری کیا جائے۔
    پولیو مہم

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      مستحق طبقات کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشش کی جائے: اسحاق ڈار

      تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی’ دلچسپ ویڈیو وائرل

      اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آرچ بشپ پال رچرڈ مصافحہ کر رہے ہیں۔

      تازہ ترین

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.