Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک خارجی دہشتگرد کی افغانستان میں تعزیتی تقریب
    • ہر قیمت پر سعودی عرب کا دفاع پاک فوج کا دو ٹوک جواب
    • سود سے پاک حج سیونگ پلان کی منظوری پٹرول ریلیف سکیم سے 1 کروڑ 94 لاکھ شہری مستفیدشہباز شریف
    • ہر ضلع میں پی ایچ اے کا قیام مریم نواز نے منظوری دیدی
    • خیبر پختونخواگورنر راج یا ایمرجنسی فیصلہ آج اعلی سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس طلب
    • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف چھوٹے کاروبار’اپنا گھر اور دیگر لون سکیموں کو قرض فراہم کرنے والے بینکوں کے وفد سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں
    • سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا
    • پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونیکا انکشاف
    • پاناما کے جنوبی ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ
    • پاک’ترک وزارت داخلہ کے درمیان دہشتگردی منظم جرائم کے سدباب کیلئے تعاون بڑھانے کا معاہدہ
    • مستحق طبقات کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشش کی جائے: اسحاق ڈار
    • تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی’ دلچسپ ویڈیو وائرل
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آرچ بشپ پال رچرڈ مصافحہ کر رہے ہیں۔
    • حوثی باغیوں کے حملوں کا خدشہ، پی آئی اے نے ریاض کے لیے پروازیں معطل کردیں
    • بجلی گیس صارفین کیلئے سلیب سبسڈی ختم کرنے کی تیاریIMF
    • لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نوازشریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • نئے صوبوں کی تشکیل کیلئے ورلڈ اکنامک فورم کی بھرپور حمایت
    • شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے: مراد علی شاہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صوابی میں فائنل اعلان سہیل آفریدی جرأت ہے تو گزر کر دکھائیں فیصل کریم کنڈی

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور، اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 11 اکتوبر کو صوابی پہنچیں گے جہاں لانگ مارچ سے متعلق حتمیاعلان کیا جائے گا، ادھر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوابی پی ٹی آئی کیلئے پل صراط ثابت ہوگا، جرأت ہے تو گزر کر دکھائیں۔ دوسری طرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے گورنر راج لگوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمن سے امیدیں باندھ لیں۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کا اگلا لائحہ عمل دیتے ہوئے 11اکتوبر کو صوابی پہنچنے کا اعلان کیا ہے جہاں ہزارہ ڈویژن کے لیے لائحہ دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے شب قدر چوک ضلع چارسدہ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے 11اکتوبر کو پورے پاکستان کے عوام کو صوابی انٹرچینج پہنچنے کی دعوت دی اور کہا کہ 13اکتوبر کو پشاور اور ملاکنڈ ڈویژن کے قافلے صوابی انٹرچینج پہنچیں گے اور اسی روز ہزارہ ڈویژن کے لیے بھی لائحہ عمل دیا جائے گا، کوہاٹ ڈویژن کے قافلے بھی صوابی انٹرچینج پہنچیں گے جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے قافلے سی پیک روٹ پر مارچ میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی قیادت وہ ہوتی ہے جو عوام کی بہتری اور خوش حالی کے لیے کام کرے، بند کمروں میں فیصلے کرکے رجیم چینج آپریشن کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا سفر روک دیا گیا، آج وہ سابقہ چار سالہ حکومتی کارکردگی اور رجیم چینج آپریشن کے اثرات عوام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں غربت کی شرح 48فیصد تک پہنچ چکی ہے، گورننس انڈیکس میں 120ممالک میں پاکستان کا نمبر 109ہے، جی ڈی پی گروتھ کم ہوکر 2.2 فیصد رہ گئی ہے اور مہنگائی کی شرح 80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو ناتجربہ کار کہنے والے یہ جان لیں کہ وہاں مہنگائی کی شرح صرف 16فیصد ہے، رجیم چینج آپریشن کے بعد پاکستان کے تمام معاشی اشاریے منفی سمت میں جا رہے ہیں، عالمی دہشت گردی انڈیکس میں پاکستان دنیا میں سرفہرست آچکا ہے اور بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں کے نتائج آج پاکستان بھگت رہا ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ 2004سے 2026تک پاکستان میں 14ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور 22بڑے فوجی آپریشنز کیے گئے لیکن دہشت گردی ختم نہیں ہو رہی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ1947سے آج تک ملک سے مخلص لوگوں کو غداری کے سرٹیفکیٹ دیے جاتے رہے ہیں، کبھی باچا خان اور کبھی قائداعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کو غدار قرار دیا گیا، اب جب ان لوگوں کی حقیقت سامنے آرہی ہے تو محب وطن شہریوں پر دہشت گردی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی جانتے ہیں اور وہ بھی جانتے ہیں کہ اصل دہشت گرد کون ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس اور فوج کے اہلکار روزانہ شہادتیں دے رہے ہیں، پاکستان کے عوام اور ہر ادارے سے تعلق رکھنے والے افراد پاکستان کے بیٹے ہیں، ہم ہر اس پالیسی کے باغی ہیں جو بے گناہوں کی جانیں لیتی اور ذاتی مفادات کے لیے کالا دھن پیدا کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج آپریشن اور سیاسی انتقام نے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو تباہ کردیا ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں اور روزانہ آئین و قانون کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور عدلیہ کو زنجیروں میں جکڑ دیا گیا ہے۔ادھر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں جرات ہے اور غیرت ہے تو صوابی کراس کرکے دکھائے، صوابی کا نام سنتے ہی ان کی ٹانگیں کانپ جاتی ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ یہ صوابی کی طرف منہ کرکے دکھادیں انہیں لگ پتا جائے گا، صوابی ان کے لیے پل صراط ہے، جب ان کا منہ صوابی کی طرف ہوتا ہے تو یہ یو ٹرن لے کر دوسری طرف چلے جاتے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ صوبہ جل رہا ہے اور یہ عیاشیاں کررہے ہیں، یہ پولیس کو اپنے کنٹرول میں لانا چاہتے ہیں ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے لانگ مارچ کو لکی ایرانی سرکس میں تبدیل کردیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے گورنر راج لگوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو گورنر راج لگے گا۔بلدیہ ٹاؤن میں سپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کچھ قبل دن وفاقی حکومت کے پی میں گورنر راج لگانے کے لیے تیار تھی، ہم اس کے فوری نفاذ کے حق میں نہیں، گورنر راج آخری آپشن ہونا چاہیے، ہماری تجویز تھی کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کا آپشن قانونی ہے، مگر یہ ایک ایٹم بم ہے، یہ آخری آپشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ ڈائیلاگ کا راستہ چھوڑ کر منفی سیاست کے راستے پر چل رہا ہے، انتہا پسندی کی سیاست کا سب سے زیادہ نقصان خود پی ٹی آئی کو ہورہا ہے، پی ٹی آئی اپنے فیصلوں سے اپنے سپورٹرز کو مایوس کررہی ہے، اس ملک کی تاریخ رہی ہے جو جیل میں گیا ہے وہ بعد میں رہا بھی ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب 14 سال جیلوں میں رہے، اگر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے واقعی مخلص اور سچے ہیں تو انتہاپسندی کی سیاست چھوڑ دیں، اگر پی ٹی آئی اسی طرح انتہاپسندی کی سیاست کرتی رہی تو خان صاحب زرداری صاحب کا بھی ریکارڈ توڑ دیں گے، کے پی میں آج جو حالات ہیں اس کے ذمہ دار سہیل آفریدی ہیں وزیراعلی کی وجہ سے صوبے کے حالات ایسے ہیں کہ وہاں ایمرجنسی لگے جائے۔ ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان مذاکرات میں اچھا کردار ادا کریں گے، ہم اب بھی بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت کوشش کی، مولانا کو اپوزیشن الائنس میں شامل کریں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا مسئلے کا حل نہیں، سہیل آفریدی نے کبھی دہشت گردوں کی حمایت میں بیان نہیں دیا۔چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہیں، انا ختم کریں، بیٹھ کر مذاکرات کریں، پی ٹی آئی اب بھی بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کیا ۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی محمد خان نے ایاز صادق سے رابطہ کیا، علی محمد خاں نے کہا کہ مذاکرات کا تیسرا دور لازمی ہونا چاہیے، مذاکرات ہوں گے تو معاملات بہتری کی طرف جائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کا تیسرا دور ہو تاکہ سیاسی تناؤ میں کمی آسکے۔
    سہیل آفریدی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک خارجی دہشتگرد کی افغانستان میں تعزیتی تقریب

      ہر قیمت پر سعودی عرب کا دفاع پاک فوج کا دو ٹوک جواب

      سود سے پاک حج سیونگ پلان کی منظوری پٹرول ریلیف سکیم سے 1 کروڑ 94 لاکھ شہری مستفیدشہباز شریف

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.