لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ
ملکہ نے جنوبی صوبے سورات تھانی کے فوجی فضائی اڈے سے سویڈن میں تیار کردہ جے اے ایس 39 سی گریپن جنگی طیارے کو اکیلے اڑایا۔یہ ایک نشست والا طیارہ ماڈل ہے جس میں پرواز کے دوران کوئی دوسرا پائلٹ یا مسافر موجود نہیں تھا۔ ملک کے بادشاہ اور ملکہ کے شوہر خود بھی پائلٹ ہیں۔ یہ منظر دیکھنے کے لیے موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تاریخی پرواز سے قبل ملکہ نے کئی ہفتوں تک پرواز کے مصنوعی نظام پر تربیت حاصل کی اور دو نشستوں والے گریپن طیارے میں تقریبا 10 گھنٹے مشق کی۔اس کامیابی کے ساتھ وہ تھائی لینڈ کی پہلی خاتون گریپن پائلٹ بن گئیں۔ ملکہ سوتھیدا ماضی میں تھائی ایئرویز میں فضائی میزبان کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔انھوں نے 2010 میں پرواز کی تربیت شروع کی اور اب تک تقریبا 1,190 گھنٹے پرواز کا تجربہ حاصل کرچکی ہیں۔ وہ شاہی دوروں میں بھی معاون پائلٹ کی ذمہ داریاں ادا کرتی رہی ہیں۔2025 میں بھوٹان کے سرکاری دورے کے دوران بھی انھوں نے شاہی طیارے میں معاون پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی پروازوں میں بھوٹان کے دشوار گزار پارو ہوائی اڈے پر لینڈنگ بھی شامل ہے۔پرواز کے بعد بادشاہ نے ملکہ کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے بائیں بازو پر گریپن آرڈر کا سنہری نشان لگایا۔ ملکہ سوتھیدا نے 2019 میں بادشاہ سے شادی کی تھی جو ان کی تاج پوشی سے چند روز قبل ہوئی تھی۔
بریکنگ نیوز
- پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک خارجی دہشتگرد کی افغانستان میں تعزیتی تقریب
- ہر قیمت پر سعودی عرب کا دفاع پاک فوج کا دو ٹوک جواب
- سود سے پاک حج سیونگ پلان کی منظوری پٹرول ریلیف سکیم سے 1 کروڑ 94 لاکھ شہری مستفیدشہباز شریف
- ہر ضلع میں پی ایچ اے کا قیام مریم نواز نے منظوری دیدی
- خیبر پختونخواگورنر راج یا ایمرجنسی فیصلہ آج اعلی سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس طلب
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
- اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف چھوٹے کاروبار’اپنا گھر اور دیگر لون سکیموں کو قرض فراہم کرنے والے بینکوں کے وفد سے ملاقات کررہے ہیں۔
- ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں
- سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا
- پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونیکا انکشاف
- پاناما کے جنوبی ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ
- پاک’ترک وزارت داخلہ کے درمیان دہشتگردی منظم جرائم کے سدباب کیلئے تعاون بڑھانے کا معاہدہ
- مستحق طبقات کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشش کی جائے: اسحاق ڈار
- تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی’ دلچسپ ویڈیو وائرل
- اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آرچ بشپ پال رچرڈ مصافحہ کر رہے ہیں۔
- حوثی باغیوں کے حملوں کا خدشہ، پی آئی اے نے ریاض کے لیے پروازیں معطل کردیں
- بجلی گیس صارفین کیلئے سلیب سبسڈی ختم کرنے کی تیاریIMF
- لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نوازشریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی ملاقات کر رہے ہیں۔
- نئے صوبوں کی تشکیل کیلئے ورلڈ اکنامک فورم کی بھرپور حمایت
- شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے: مراد علی شاہ
