لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ترکیے کی وزرات داخلہ نے دہشت گردی،
منشیات اور منظم جرائم کے سدباب کے لیے تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دورہ ترکیہ پر استنبول پہنچے اور ترکیہ کی وزارت داخلہ میں ترک ہم منصب مصطفی چفتچی سے ملاقات کی اور دونوں وزرائے داخلہ نے تعاون مضبوط بنانے کا عزم کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی امیگریشن مافیا کے خلاف پاکستان میں کریک ڈان کے مثبت نتائج سے آگاہ کیا۔ ترک وزیر داخلہ مصطفی چفتچی نے کہا کہ پاکستان سے ترکیہ کی جانب غیرقانونی امیگریشن کی شرح 70 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہشت گردی، منشیات اور منظم جرائم کے سدباب کے لیے تعاون بڑھانے کا معاہدہ طے پایا اور دونوں وزرائے داخلہ نے دستخط کیے۔اس موقع پر دونوں وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق ہوا اور سائبر پولیس، اینٹی نارکوٹکس فورس، نیشنل پولیس اکیڈمی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی معاونت، ماہرین کے تبادلوں اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے تعاون بڑھایا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے حجاب شروع کر دیا
- ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا
- عثمان خواجہ کی کتاب میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے کیا راز کھلیں گے؟ کمنز کا انکشاف
- وسیم اکرم نے دلجیت دوسانجھ کو اپنا پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دے دیا
- ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
- وزیر بلدیات سے چینی صنعتی گروپ گرینڈ ٹاپ کے وفد کی ملاقات
- پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک خارجی دہشتگرد کی افغانستان میں تعزیتی تقریب
- ہر قیمت پر سعودی عرب کا دفاع پاک فوج کا دو ٹوک جواب
- سود سے پاک حج سیونگ پلان کی منظوری پٹرول ریلیف سکیم سے 1 کروڑ 94 لاکھ شہری مستفیدشہباز شریف
- ہر ضلع میں پی ایچ اے کا قیام مریم نواز نے منظوری دیدی
- خیبر پختونخواگورنر راج یا ایمرجنسی فیصلہ آج اعلی سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس طلب
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
- اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف چھوٹے کاروبار’اپنا گھر اور دیگر لون سکیموں کو قرض فراہم کرنے والے بینکوں کے وفد سے ملاقات کررہے ہیں۔
- ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں
- سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا
- پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونیکا انکشاف
- پاناما کے جنوبی ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ
- پاک’ترک وزارت داخلہ کے درمیان دہشتگردی منظم جرائم کے سدباب کیلئے تعاون بڑھانے کا معاہدہ
- مستحق طبقات کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشش کی جائے: اسحاق ڈار
- تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی’ دلچسپ ویڈیو وائرل
