Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بنگلا دیش: سابق طلبہ رہنما مہدی حسن کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا
    • وزیراعظم آفس ‘ وزارت داخلہ کے نام پر جعلسازی کے کیس میں ملزم کی ضمانت خارج
    • لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کا سکولوں میں جعلی داخلوں پر سخت اقدام
    • فیصل آباد مختلف میں واقعات فائرنگ سے ماں بیٹی اور باپ بیٹا قتل
    • لاہور:طالبات این سی اے میں جاری نمائش دیکھ رہی ہیں۔
    • اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،6ملزمان گرفتار
    • اوکاڑہ’200 روپے کا تنازع سعودیہ پلٹ نوجوان قتل
    • پتوکی،رشتہ نہ ملنے پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی
    • اداکارہ کے شوہر کے دوست نے بتایا کہ میرے پیارے بھائی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے
    • زچگی کے بعد باڈی شیمنگ، کترینہ کیف نے ٹرولز کو کیا پیغام دیدیا؟
    • انوشکا شرما نے ایک ہی منزل پر 3 لگژری فلیٹس خرید لیے
    • عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے حجاب شروع کر دیا
    • ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا
    • عثمان خواجہ کی کتاب میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے کیا راز کھلیں گے؟ کمنز کا انکشاف
    • وسیم اکرم نے دلجیت دوسانجھ کو اپنا پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دے دیا
    • ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
    • وزیر بلدیات سے چینی صنعتی گروپ گرینڈ ٹاپ کے وفد کی ملاقات
    • پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک خارجی دہشتگرد کی افغانستان میں تعزیتی تقریب
    • ہر قیمت پر سعودی عرب کا دفاع پاک فوج کا دو ٹوک جواب
    • سود سے پاک حج سیونگ پلان کی منظوری پٹرول ریلیف سکیم سے 1 کروڑ 94 لاکھ شہری مستفیدشہباز شریف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہر ضلع میں پی ایچ اے کا قیام مریم نواز نے منظوری دیدی

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (نیوز ایجنسیاں)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر
    اتھارٹیز قائم کرنے کی منظوری دیدی ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی سے متعلق اہم اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر ڈسٹرکٹ میںپارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کا ریسورس پلان طلب کر لیا۔اجلاس میں مزید 20اضلاع میں پی ایچ اے کے قیام کیلئے جنوری 2027کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 10اضلاع میں پی ایچ اے فنکشنل ہے جبکہ11اضلاع میں بھی نئی پی ایچ اے قائم کر دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر تحصیل ، شہر اور گائوں کی سطح تک مرحلہ وار شجرکاری اور پھولدار پودے اگانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ دوسرے فیز میںپنجاب کی ہر تحصیل میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔ اجلاس میںپی ایچ ایز کیلئے 2820ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔ ہر ضلع میں ایم ڈی ، ڈائریکٹر اور ٹیکنیکل سٹاف بھرتی کیا جائے گا۔ اس موقع پر پی ایچ اے کے زیرا نتظام ہر ضلع میں سستے پودے فراہم کرنے کے لئے”ان ہائوس نرسری” بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ہر ضلع میں قائم ان ہائوس نرسری سے شجرکاری اور موسمی پھولوں کیلئے پودے اگائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موسم کے مطابق پھولدار پودے اگانے کیلئے ماہانہ پلان مرتب کرنے کا حکم دیا اور پی ایچ اے فوڈ کورٹ کے ڈیزائن کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں پی ایچ اے سٹاف اور گاڑیوں کی یکساں برانڈنگ متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر خالی جگہ پر درخت اور پھول اگانے کی ہدایت کی اور پی ایچ اے افسروں کیلئے”کے پی آئی” تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں سی کیٹگری کے تمام پارک بحال کر دیٔے گئے۔ہر پی ایچ اے کو بہتراربن آئوٹ لک ،پارکس کی خوبصورتی، گرین بیلٹ کی بحالی کا ہدف دے دیا گیا۔موسم اور سیزن کے مطابق ہر ضلع میں سٹینڈرڈ پلانٹیشن اور پھولدار پودے لگائے جائیں گے۔خیابان جناح میں بوگن ویلہ اور عطا بخش روڈ پر بامبو اور دیگر روڈز پر املتاس کے درخت لگائے گئے ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں میری گولڈ کی تینوں اقسام کے رنگا رنگ پھول اگائے جارہے ہیں۔گھروں میں کام کرنے والے پی ایچ اے سٹاف کی آفس واپسی کیلئے احکامات جاری کر دیٔے گئے ہیں۔صوبہ بھر کے ہر شہر میں یکساں ڈیزائن کے پلانٹر اور گملے رکھے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر شہر ، ہر قصبے اور ہر گائوں کودرختوں پودوں سے سجا اور پھولوں سے مہکتا دیکھنا چاہتی ہوں۔ شجرکاری نہ صرف ماحول بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا کار ثواب بھی ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچائوکا ذریعہ بھی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے7دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کاعزم غیر متزلزل ہے، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔
    مریم نواز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بنگلا دیش: سابق طلبہ رہنما مہدی حسن کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

      وزیراعظم آفس ‘ وزارت داخلہ کے نام پر جعلسازی کے کیس میں ملزم کی ضمانت خارج

      لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کا سکولوں میں جعلی داخلوں پر سخت اقدام

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.