لاہور(سپورٹس ڈ یسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی موسیقی اور عالمی مقبولیت کو سراہتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں وسیم اکرم سے ان کے پسندیدہ پنجابی گلوکار کے بارے میں سوال کیا گیا۔
سابق کرکٹر نے کسی تردد کے بغیر دلجیت دوسانجھ کا نام لیا اور ان کی تعریف میں بھی دل کھول کر بات کی۔وسیم اکرم کے مطابق دلجیت کی موسیقی شاندار ہے اور وہ دنیا کے بڑے اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلجیت دوسانجھ نے عالمی سطح پر جو کامیابی اور پذیرائی حاصل کی ہے، وہ اس کے مستحق ہیں۔وسیم اکرم کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والی دونوں معروف شخصیات کے درمیان موجود باہمی احترام کو سراہا۔
دلجیت دوسانجھ گزشتہ چند برسوں میں ایک مقبول پنجابی فنکار سے بین الاقوامی سطح پر پہچانے جانے والے گلوکار اور تفریحی شخصیت بن چکے ہیں۔ ان کے پنجابی گانوں، پرجوش اسٹیج پرفارمنس اور منفرد فیشن اسٹائل نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد پیدا کی ہے۔
بریکنگ نیوز
- اعلان عام برائے قومی بچت صارفین
- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان حیدر آباد میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کے زیراہتمام تربیت گاہ سے خطاب کر رہے ہیں۔
- کیپیٹل پلازہ میں کمرشل قوانین کی کھلی خلاف ورزی جاری
- وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چکوال سے ضلعی عوام کو کیا ملا
- کرک :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کی محکمہ صحت کا اہلکار رہائشی علاقے میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگنگ کرتے ہوئے ۔
- سی پی اونے محکمہ پولیس میں بھی سخت احتساب کا عمل شروع کردیا
- راولپنڈی :سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے ۔
- مری سے راولپنڈی کا کرایہ 310 یا 330 روپے
- *اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- گوجرخان پولیس کا مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، ایک مرد سمیت تین خواتین گرفتار
- سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ ملاکنڈ کا دورہ
- فحاشی کے مبینہ اڈے سے حراست میں لئے گئے 5 مرد و خواتین مقدمہ سے ڈسچارج
- میرپور اور گردونواح مبینہ طور پر افغان باشندوں کے لیے سونے کی چڑیا بن گئے
- تباہ حال فلسطینیوں سے لفظی نہیں عملی اظہار یکجہتی کیا جائے:عامر صدیقی
- آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین میاں اکرم فرید کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اورآر سی سی آئی کے سرپرستِ اعلی سہیل الطاف و اعلی عہدے داران سے اہم ملاقات کی ۔
- نابن جنجوعہ سے دو قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
- راولپنڈی اسٹیل ایسوسی ایشن کینو منتخب اعلی سطحی وفد کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ
- ٹیکسلا کچہری کے سامنے ٹرک کی بریک فیل، رکشہ اور موٹر سائیکل زد میں آ گئے، دو خواتین شدید زخمی
- 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 12 دسمبر تک ملتوی
- تلہ گنگ کے لیے 200 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری
