اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)نے مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے سبب ریاض کے لیے پروازیں معطل کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پی آئی اے کی اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز PK-753 اور ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز PK-754 منسوخ کر دی گئی ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے جمعہ کو بتایا کہ مشرقِ وسطی میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر پی آئی اے نے ریاض کے لیے اپنی پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے سے قبل پی آئی اے کے کال سینٹر 786-786-111 پر رابطہ کر کے اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال معلوم کر لیں، ایئرلائن اس صورتحال سے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریاض کے لیے پروازیں روکے جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب جانے والی پروازوں کا فلائٹ آپریشن بدستور جاری پی آئی اے نے صرف ریاض کے لیے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا ہے، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں میں حقیقت نہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا یہ اعلان حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی ہوائی اڈوں اور دیگر انفرااسٹرکچر پر کیے جانے والے میزائل اور ڈرون حملوں کے سلسلہ وار واقعات کے بعد سامنے آیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق 6 اور 7 اکتوبر کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملوں میں ایک پاکستانی شہری سمیت تین افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے تھے۔
بریکنگ نیوز
- پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک خارجی دہشتگرد کی افغانستان میں تعزیتی تقریب
- ہر قیمت پر سعودی عرب کا دفاع پاک فوج کا دو ٹوک جواب
- سود سے پاک حج سیونگ پلان کی منظوری پٹرول ریلیف سکیم سے 1 کروڑ 94 لاکھ شہری مستفیدشہباز شریف
- ہر ضلع میں پی ایچ اے کا قیام مریم نواز نے منظوری دیدی
- خیبر پختونخواگورنر راج یا ایمرجنسی فیصلہ آج اعلی سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس طلب
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
- اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف چھوٹے کاروبار’اپنا گھر اور دیگر لون سکیموں کو قرض فراہم کرنے والے بینکوں کے وفد سے ملاقات کررہے ہیں۔
- ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں
- سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا
- پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونیکا انکشاف
- پاناما کے جنوبی ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ
- پاک’ترک وزارت داخلہ کے درمیان دہشتگردی منظم جرائم کے سدباب کیلئے تعاون بڑھانے کا معاہدہ
- مستحق طبقات کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشش کی جائے: اسحاق ڈار
- تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی’ دلچسپ ویڈیو وائرل
- اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آرچ بشپ پال رچرڈ مصافحہ کر رہے ہیں۔
- حوثی باغیوں کے حملوں کا خدشہ، پی آئی اے نے ریاض کے لیے پروازیں معطل کردیں
- بجلی گیس صارفین کیلئے سلیب سبسڈی ختم کرنے کی تیاریIMF
- لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نوازشریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی ملاقات کر رہے ہیں۔
- نئے صوبوں کی تشکیل کیلئے ورلڈ اکنامک فورم کی بھرپور حمایت
- شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے: مراد علی شاہ
