لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے’ طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹائون میں شکیل سے 4لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون’لیاقت آباد میں شہزاد سے4لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان میں طارق سے 3لاکھ 85روپے اور موبائل فون،گلشن اقبال میں وجاہت سے 3لاکھ 60ہزار روپے’ موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ فیصل ٹائون اور مناواں سے گاڑیاں جبکہ اقبال ٹائون غالب مارکیٹ اور مغل پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
