فتح جنگ (بیورو رپورٹ) سموگ سے بچاؤ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، تحصیل منیجر ستھرا پنجاب فتح جنگ راجہ فہد اختر تحصیل منیجر ستھرا پنجاب ایجنسی فتح جنگ راجہ فہد اختر نے سموگ کے خلاف آگاہی مہم کے حوالہ سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سموگ ایک خاموش قاتل ہے جس سے بچاؤ کے لیے عوامی شعور بیدارباقی صفحہ 6بقیہ نمبر 36کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت تحصیل فتح جنگ میں صفائی کے ساتھ ساتھ سموگ کے خاتمے کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے یا جلانے پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔گھروں اور دکانوں کا کوڑا ڈسٹ بن میں ڈالیں یا گھر کے باہر رکھ دیں ستھرا پنجاب کے ورکرز اٹھا لیں گے راجہ فہد اختر نے کہا کہ کسان بھائی فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگائیں، شہری کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک کو جلانے سے گریز کریں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور بھٹہ خشت سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک کا استعمال کریں، درخت زیادہ سے زیادہ لگائیں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں ستھرا پنجاب ٹیم کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے نجات کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، صاف ماحول صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔ اس حوالہ سے ستھرا پنجاب کی طرف سے سموگ کے خلاف تعلیمی اداروں،مساجد،گلی محلوں اور بازاروں میں آگاہی مہم جاری رہے گی
بریکنگ نیوز
- کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
- ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
- سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
- بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
- ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
- جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
- 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
- ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
- ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
- سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
- راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
- وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
- آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
- حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
- اسلم گوندل کا دوسری بار بلا مقابلہ صدر منتخب ہونا خوش آئند: راجہ طاہر اکبر
- پیرا فورس کی مبینہ کارروائیاں ،لاکھوں ٹیکس ادا کرنیوالے بے یارو مددگار
- حنا جاوید قتل کیس، مقتولہ کی ڈی این اے رپورٹ تفتیشی ٹیم کو موصول ہوگئی
- اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اٹک کی کارروائی، دو وثیقہ نویسوں رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
- پولیس وردی اور سرکاری ہتھیار کو لوٹ مار کیلئے استعمال کرنے والے دو پولیس اہلکار گرفتار
