Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد چڑھائی نہ قابل قبول کے پی میں ہر روز دہشت گردی پانی سر سے اوپر جا چکا تھا شہباز شریف
    • بیٹیوں کو تعلیم، صحت، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع فراہمی مشترکہ ذمہ داری مریم نواز
    • ایم کیو ایم کے پی میں گورنر راج کی حامی پیپلز پارٹی مؤقف واضح کرے: فاروق ستار
    • درا اندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج افغان طالبان ہلاک نائب صوبیدار شہید
    • ایم کیو ایم کے پی میں گورنر راج کی حامی پیپلز پارٹی مؤقف واضح کرے: فاروق ستار
    • صدر آصف زرداری سمری پر دستخط کررہے ہیں۔
    • خیبرپختونخوا میں اب تک کتنی مرتبہ گورنر راج رہا؟’ تاریخی حقائق
    • خیبر پختون خوا ایمرجنسی گورنر راج نافذ سہیل آفریدی زیر حراست فوج تعینات
    • پشاور میں فوج گشت کررہی ہے۔
    • خیبر پختونخوا 11 رکنی خصوصی ایڈوائزری کونسل قائم کنڈی سربراہ
    • پی ٹی آئی کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑآئینی طریقے سے ہٹایا وفاقی وزیر
    • دوسراٹی 20 پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
    • وزیرداخلہ محسن نقوی ،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
    • 12 اکتوبر 1999کے اقدام کو 27سال مکمل
    • عمران خان کی بہنوںکی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی
    • سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
    • ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
    • * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنسی ہراسانی پر اداکارہ کو خاموش کروانا منافقت ہے: سونا موہاپاترا

    By Khabrain Newsاکتوبر 11, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی گلوکارہ سونا موہاپاترا نے معروف اداکار نانا پاٹیکر کی موت کے بعد اداکارہ تنوشری دتہ کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں گلوکارہ سونا موہاپاترا نے کہا کہ کسی فنکار کی موت پر سوگ منانا الگ بات ہے۔
    ، لیکن جنسی ہراسانی کے بارے میں آواز اٹھانے والی خاتون کو خاموش رہنے پر مجبور کرنا منافقت ہے۔سونا موہاپاترا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں تنوشری دتہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نانا پاٹیکر کے انتقال کے بعد لوگ ان کی فنی خدمات کو یاد کر رہے ہیں، جو قابلِ فہم ہے، لیکن تنوشری کو نشانہ بنانا افسوس ناک ہے۔سونا موہاپاترا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ موت کے بعد احترام کا حق زندہ لوگوں کو بھی حاصل ہے۔

    کسی اداکار کی موت پر سوگ منانا ایک بات ہے، لیکن اپنے ساتھ پیش آنے والے صدمے کے بارے میں بات کرنے والی خاتون سے خاموش رہنے کا مطالبہ کرنا بالکل دوسری بات ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا موت کسی کی زندگی کے ناخوشگوار پہلوں کو مٹا دیتی ہے اور کیا عمر رسیدگی یا موت کسی کو تنقید سے بالاتر بنا دیتی ہے؟سونا موہاپاترا نے کہا کہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کے بارے میں آواز اٹھائی تھی، جس کے بعد انہیں طویل جدوجہد، عوامی تضحیک اور پیشہ ورانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ان کے مطابق اب تنوشری سے یہ توقع کرنا کہ وہ اپنا تجربہ بھلا کر دوسروں کی توقعات کے مطابق سوگ منائیں، غیر منصفانہ ہے۔انہوں نے خواتین کی جانب سے بھی تنوشری پر تنقید کیے جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا کسی دوسری عورت کو ذلیل کرنا سماجی بحث میں حصہ لینے کا طریقہ ہے؟سونا موہاپاترا کا کہنا تھا کہ کسی فنکار کے کام کو سراہا جا سکتا ہے، اس کی موت پر افسوس کیا جا سکتا ہے اور اس کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی بھی کی جا سکتی ہے، لیکن اس کے لیے کسی خاتون کو اپنی زندگی کے تجربات اور اپنی بیان کردہ تاریخ بدلنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔گلوکارہ نے ان سوشل میڈیا صارفین کو بھی جواب دیا جن کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر اپنی آمدنی کا بڑا حصہ کسانوں اور غریبوں کی مدد کے لیے عطیہ کرتے تھے، اس لیے ان پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔سونا موہاپاترا نے سوال اٹھایا کہ فلاحی کام کسی شخص کے مبینہ غلط طرزِ عمل پر پردہ کیسے ڈال سکتے ہیں؟ انہوں نے برطانوی شخصیت جمی سیویل کی مثال بھی دی اور کہا کہ کسی کے خیراتی کاموں کو اس کے خلاف سامنے آنے والے الزامات سے الگ رکھ کر دیکھنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نانا پاٹیکر کو صاف گوئی اور بے باکی کے لیے سراہا جاتا تھا، لیکن خواتین کے اسی طرح کے رویے کو اکثر بدتمیزی قرار دیا جاتا ہے۔سونا موہاپاترا نے کہا کہ تنوشری دتہ کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات بیان کرنے کا حق حاصل ہے اور اگر کسی کی ہمدردی کا تقاضا یہ ہو کہ ایک آواز اٹھانے والی خاتون کو ذلیل کیا جائے تو یہ ہمدردی نہیں بلکہ منافقت ہے۔خیال رہے کہ نانا پاٹیکر 8 اکتوبر کو 75 برس کی عمر میں گوا میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ ان کی موت کے بعد تنوشری دتہ کو اس بیان پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس میں انہوں نے ان کے لیے ایول ڈیڈ کے الفاظ استعمال کیے تھے۔تنوشری نے ایک ویڈیو میں یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ وہ ایسے شخص کو معاف کیوں کریں جس نے ان سے معافی نہیں مانگی اور اپنی غلطی تسلیم نہیں کی۔تنوشری دتہ نے 2008 کی فلم ہارن اوکے پلیز کے سیٹ پر نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، جسے نانا نے سختی سے مسترد کر دیا تھا۔پولیس نے 2019 میں عدم ثبوت کی بنیاد پر اور 2025 میں ممبئی کی عدالت نے قانونی میعاد ختم ہونے پر یہ کیس خارج کردیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد چڑھائی نہ قابل قبول کے پی میں ہر روز دہشت گردی پانی سر سے اوپر جا چکا تھا شہباز شریف

      بیٹیوں کو تعلیم، صحت، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع فراہمی مشترکہ ذمہ داری مریم نواز

      ایم کیو ایم کے پی میں گورنر راج کی حامی پیپلز پارٹی مؤقف واضح کرے: فاروق ستار

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.