کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے کے پی کے میں گورنر راج نافذ کرنے کی
حمایت کردی، فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گورنر راج کے خلاف ہے تو صدر مملکت کے فیصلے پر اپنا مؤقف واضح کرے۔یہ بات فاروق ستار نے بہادرآباد مرکز پر پریس کانفرنس میں کہی۔ ان کے ساتھ انیس احمد قائم خانی، سابق میئر وسیم اختر اور دیگر موجود تھے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ آج پالیسی ساز سطح پر وفاقی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا جو اہم فیصلہ کیا ہے، ہمارے دونوں وفاقی وزرا اس کابینہ اجلاس میں موجود تھے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم اس قومی فیصلے کی حامی اور شریک ہے کیونکہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ انتہا پسندی اور دہشتگردی سے ہے، جبکہ ماضی میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو کھلی چھوٹ دینے کی وجہ سے کے پی میں حالات خراب ہوئے اور افواجِ پاکستان کو مجبورا سخت فیصلے کرنا پڑے، لہذا ہم ہمیشہ قومی سلامتی کے لیے ریاست اور عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے پیپلز پارٹی اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی گورنر راج نہیں چاہتی تو صدرِ مملکت کے جاری کردہ احکامات پر اپنا موقف واضح کرے کیونکہ ہر فیصلے کے اثرات کراچی پر آتے ہیں اور سندھ میں موجود دہشت گردوں کے سلیپر سیلز کا فوری قلع قمع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
فاروق ستار
بریکنگ نیوز
- نیوزی لینڈ ،خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
- DHA ‘گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی
- چین میں آواز سے چلنے والا خودکار اے آئی روبوٹک ٹوائلٹ متعارف
- صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس’ 111 ارب 76 کروڑ فنڈز کی منظوری
- پنجاب کے مختلف شہروں میں سرد موسم کیساتھ فضائی آلودگی کا سلسلہ برقرار
- NHA چترال کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے: عبدالعلیم خان
- ایل پی جی کی نئی پرائسنگ پالیسی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- مظلوم کی ہر صورت داد رسی کریں ظالم کو کسی قیمت نہ چھوڑیں محسن نقوی
- لاہور پولیس نے قیام گاہ کا محاصرہ کر لیا جبر کے سامنے سر نہیں جکھاوں گا فضل الرحمن بلاول کا فون اظہار یکجہتی
- فیک نیوز گولی کی طرح ایک بار چل جائے تو واپس نہیں آتی اعظم نذیر تارڑ
- BLAسربراہ رحمان گل بارے معلومات فراہمی پر 25 کروڑ انعام کا اعلان
- فاطمہ ثناء کا پہلا ویمنز بگ بیش لیگ مشن مکمل قومی ڈیوٹی کیلئے وطن واپس
- بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے
- نا مناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گکوکارہ کو74 کوڑے مارے گے
- صدرٹرمپ کی نیٹو سربراہ مارک روٹے سے اہم ملاقات آج ہوگی،وائٹ ہائوس
- حماس رہنما کو چہل قدمی کے دوران اسرائیل نے ڈرون حملے میںشہید کردیا
- رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، نیپال 72 پر ڈھیر، پاکستان 96 رنز سے کامیاب
- پاکستان کیلئے 500ملین ڈالر کی ایم آئی جی اے ضمانت یافتہ تجارتی مالیاتی سہولت
- خیبرپختونخوا: کورکمانڈر پشاور کی سربراہی میں ایمرجنسی اضلاع کیلئے کمیٹی تشکیل
- مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکانٹس کا 26 سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا، طاہر اشرفی
