لاہور( این این آئی)لاہورہائیکورٹ میں بانی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان سکینہ نیازی کی درخواست پر سماعت کریں گی۔عدالت نے عظمی خان اور نورین نیازی کو ادویات، کپڑوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی بارے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
