Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
    • ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
    • * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
    • قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
    • فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
    • چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
    • کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام
    • پمز’ مریضوں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ’ نئے شعبے’ خصوصی تعلیمی پروگرام شروع
    • اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشاف
    • کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر زبیر موتی والا ،انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ،زکریہ عثمان ،حنیف گوہر ،یونس بشیر ،شیخ عمر ریحان ، فیصل معیز اور دیگر موجود ہیں
    • کراچی تباہ حال ،صنعتکاروں اور تاجروں نے شہر کو خطرناک قرار دیدیا
    • وزیراعلیٰ سندھ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
    • 5 اگست 2019کو کشمیر کی تقسیم سوچی سمجھی سازش تھیسردار عتیق احمد خان
    • مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی پاور ڈویلپمنٹ آف آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت، ہارورڈ میں داخلے کا جھانسہ دینے کا الزام
    • 1965کے تحت 2023 تک کے زیر التوا 86 فیصد مقدمات کے فیصلے
    • لمز میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلا پر تحقیق کیلئے نیا مرکز قائم
    • دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    این سی سی آئی اے لاہور’ جوہر ٹائون میں کال سنٹر پر چھاپہ’ 37ملزمان گرفتار

    By Khabrain Newsاکتوبر 11, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(کرائم رپورٹر)این سی سی آئی اے لاہور نے جوہر ٹاون میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 37 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان پاکستان میں بیٹھ کر امریکہ اور کینیڈا کے شہریوں کو موبائل فون فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر مالی فراڈ کا نشانہ بنا رہے تھے۔ کارروائی کے دوران 5 سی پی یوز، 40 لیپ ٹاپس اور 35 موبائل فونز سمیت 80 ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔این سی سی آئی اے لاہور نے اوپن سورس انٹیلی جنس (OSINT) سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر جوہر ٹاون فیز ون، بلاک ایف میں پلاٹ نمبر 103 پر چھاپہ مارا۔ کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور کی منظوری اور مجاز عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد کی گئی۔چھاپے کے دوران کال سینٹر میں موجود 37 افراد کو آن لائن ڈائل اپ اور وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (VoIP) سافٹ ویئر کے ذریعے مبینہ طور پر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان امریکی اور کینیڈین موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نمائندے بن کر شہریوں سے رابطہ کرتے اور انہیں موبائل فون فروخت کرنے کا جھانسہ دیتے تھے۔ اس دوران شہریوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی معلومات حاصل کی جاتی تھیں، جنہیں بعد ازاں غیر مجاز مالی لین دین کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔کارروائی کے دوران تحویل میں لیے گئے ڈیجیٹل آلات کے ابتدائی معائنے میں متعلقہ ڈائل اپ سافٹ ویئر اور فراڈ سے منسلک ڈیٹا بھی سامنے آیا ہے۔ تمام آلات کو ضابطے کے مطابق قبضے میں لے کر سیل کر دیا گیا ہے تاکہ فرانزک تجزیے کے ذریعے مزید شواہد حاصل کیے جا سکیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق کال سینٹر کی ملکیت حافظ علی احمد ولد شہباز احمد کے نام بتائی گئی ہے، جو چھاپے کے وقت موقع پر موجود نہیں تھا۔ مقدمہ نمبر 241/2026 مورخہ 10 اکتوبر 2026 درج کرکے تفتیش سب انسپکٹر محسن رزاق کے سپرد کر دی گئی ہے۔این سی سی آئی اے کے مطابق مقدمے میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 اور پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ملزمان کے کردار، امریکہ اور کینیڈا کے شہریوں کو نشانہ بنانے والے مبینہ مالی فراڈ کے دائرہ کار اور برآمد شدہ ڈیجیٹل شواہد کی مزید جانچ کے لیے تفتیش جاری ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای

      چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا

      کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.