لاہور( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین تحریک انصاف کی بہنوں نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عہبر گل خان نے سائلہ سکینہ بی بی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے محکمہ داخلہ اور ڈپٹی کمشنر سمیت تمام متعلقہ فریقین کی جانب سے جامع تحریری جواب پیش کیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نظربندی کے دوران عظمی خان اور نورین نیازی کو جیل میں تمام ضروری انسانی اور قانونی سہولیات بشمول ادویات، کپڑوں اور دیگر بنیادی لوازمات کی باقاعدہ فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔درخواست گزارسکینہ بی بی نیاپنی والدہ نورین نیازی اور خالہ ڈاکٹر عظمی خان کی 30 روز کی نظر بندی کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نظر بندی کا آرڈر خلافِ قانون اور غیر آئینی ہے۔ نظر بندکی گئی دونوں خواتین کا سیاسی یا امن و امان کی خرابی سکیورٹی تعلق نہیں، استدعا ہے اس آرڈر کو کالعدم قرار دیا جائے۔
بریکنگ نیوز
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1481 ٹریفک حادثات 862 افراد شدید زخمی
- اینٹی کرپشن بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں میگا سیکنڈلز لٹک گئی
- جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے گئے امریکی بحری ناکہ بندی سخت ایران
- کیوآرپینک بٹن لگانے کا عمل جاری، 82 ہزار گاڑیوں پر کیو آر کوڈچسپاں
- لاہور ہائیکورٹ بار و لاہور بار ایسوسی ایشن کا کے پی میں گورنر راج کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کا اعلان
- 8 ماہ کے دوران ڈکیتی و دیگر جرائم کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات درج
- نیشنل گرڈ پاکستان اور ٹیوٹا پنجاب کے درمیان پاور سیکٹر سکلز ڈویلپمنٹ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام نافذ
- لاہور:صوبائی دارالحکومت میں کبوتر دانہ دنکا چگ رہے ہیں۔
- لاہور:خاتون روئی سے بھری رضائیاں لے کر جارہی ہے۔
- پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات میں 35 فیصد کمی ریکارڈ
- آسٹریلیا،سڑک پر عبادت کرنے والی پاکستانی طالبہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق، ڈرائیور جیل جانے سے بچ گیا
- دل کی تکالیف سے اموات میں پاکستان کا دنیا میں 30واں نمبر
- مٹھی، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنی میں حادثہ،2 محنت کش جھلس گئے، حالت تشویشناک
- لاہور:محنت کش بچوں کے جھولے کو سڑک پر کھینچ کر لے جارہا ہے۔
- سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ72 مزدور ہلاک
- اسلام آباد:وفاقی سیکرٹری برائے تجارت جواد پال ہالینڈ کے تجارتی وفد کی سربراہ مرلین ملز کو پاکستانی زیتون کے تیل کا تحفہ دے رہے ہیں۔
- بجلی چوری کیخلاف آپریشن ‘ 66مقدمات درج، 4ملزمان گرفتار
- 6 جعلی رجسٹریاں بنانے کا کیس’ڈی جی اینٹی کرپشن کو آج رپورٹ پیش کرنیکا حکم
- بینکنگ محتسب نے 9 ماہ میں صارفین کو 1.2 ارب روپے کا ریلیف فراہم کردیا
