لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ،حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی،ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی اور کورٹ مارشل کے خلاف اپیل پر سماعت،جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پراسیکیوٹر منیر احمد بھٹی کو 28 اکتوبر تک جواب داخل کی آخری مہلت دے دی،عدالت نے مہلت مانگنے پر برہمی کا اظہار کیا،وکیل ابوذر سیلمان نیازی نے موقف اپنایا کہ 9 مئی کیس میں گرفتاری کے بعد حسان نیازی کوسویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،عدالتی حکم کے باوجود تھانہ سرور روڈ پولیس نے غیر قانونی طور پر حسان نیازی کو ملٹری کے حوالے کردیا ، عدالت درخواست گزار کو ملٹری کسٹڈی میں لینے کا کمانڈنگ آفیسر کا 17 اگست 2023 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کو ملٹری کسٹڈی میں دینے، ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی، کورٹ مارشل کی کاروائی کو کالعدم قرار دے ، استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کو جیل سے رہا کرنے یا انسداد دہشتگردی عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے۔
