Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔
    • یورپی کمشنر کی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مستقل نہیں رہے گی: بلاول بھٹو
    • چکی محلہ ٹیکسلا ،نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
    • چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی ،پی اے آر سی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر میاں امیر محمد ،ہلال امتیاز کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔
    • راولپنڈی،5 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
    • پی اے آر سی کیجانب سے بانی چیئرمین کے اعزاز میں تعزیتی اجلاس
    • حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہل خانہکا تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار
    • جنڈ اٹک پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
    • تحصیل میں محکمہ مال کے انتظامی ڈھانچے اور پٹواریوں کی دستیابی بارے سوالات
    • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے نئی منظوری درکار نہیں، نجکاری ڈویژن نے سینیٹ کمیٹی میں جواب جمع کرادیا
    • امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان
    • انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • دنیا سے جوڑیں احسن اقبال نے 100 ارب ڈالر برآمدات کا عملی راستہ پیش کر دیا
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن کے طور پر نافذ کی: اعظم ندیر تارڑ
    • اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے، انتھروپک کی وارننگ
    • وارث خان پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
    • پنشن اور مراعات نہ دینے کیخلاف سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی درخواست خارج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بڑی تبدیلی کا امکان محمود اچکزئی کی جگہ نئے قائد حزب اختلاف کے انتخاب پر غورPTI

    By Khabrain Newsاکتوبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (عادل عباسی) تحریکِ انصاف کی پارلیمانی سیاست میں اہم تبدیلی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، جہاں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کی جگہ نئے امیدوار کے انتخاب کے لیے پارلیمانی پارٹی کے اندر مشاورت اور ووٹنگ کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔ ممکنہ تبدیلی کو پارٹی کی موجودہ سیاسی حکمتِ عملی، حکومت سے مذاکرات اور احتجاجی تحریک کے مستقبل سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اس معاملے پر مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔ ایک رائے یہ ہے کہ موجودہ سیاسی صورتِ حال میں قیادت کو مذاکرات اور مفاہمت کے عمل میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ دوسری تجویز احتجاجی تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے واضح اور مثر حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں میں پیش آنے والی مشکلات، محمود خان اچکزئی کی جانب سے مذاکراتی عمل میں پیش رفت نہ ہونے اور مردان میں موجود کنٹینر پر پہنچ کر احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے کے حوالے سے تحفظات نے پارٹی کے اندر نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ ان حالات میں پارلیمانی قیادت کی تبدیلی کے امکان کو بھی زیرِ غور لایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اگر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کے ساتھ مل کر سڑکوں پر احتجاجی تحریک چلانے پر آمادہ ہو جاتے ہیں تو انہیں قائدِ حزبِ اختلاف بنانے کی تجویز پر پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں مثبت ردِعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔ اس تجویز کے حامیوں کی رائے میں مولانا فضل الرحمن کی شمولیت سے حکومت پر سیاسی دبا بڑھانے اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تعاون کو وسعت دینے میں مدد مل سکتی ہے۔تاہم اگر مولانا فضل الرحمن مشترکہ احتجاجی تحریک میں شامل ہونے پر رضامند نہ ہوئے تو مذاکرات اور مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان کا نام بھی زیرِ غور آنے کی اطلاعات ہیں۔ اس تجویز کے تحت پارلیمانی سطح پر رابطوں کو مثر بنانے اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔سیاسی حلقوں میں ممکنہ تبدیلی کو تحریکِ انصاف کی آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ پارٹی کو ایک طرف احتجاجی سیاست کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے تو دوسری جانب پارلیمان میں اپوزیشن کے کردار اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر بھی واضح لائح عمل اختیار کرنا ہے۔تاہم محمود خان اچکزئی کو عہدے سے ہٹانے، ان کی جگہ مولانا فضل الرحمن یا بیرسٹر گوہر علی خان کو قائدِ حزبِ اختلاف بنانے اور اس سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کی باضابطہ ووٹنگ کے حوالے سے تاحال کسی حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اس لیے مجوزہ تبدیلی کو فی الحال زیرِ غور سیاسی آپشن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پیرودھائی جنرل بس اسٹینڈ پر منشیات اور آئس کے عادی افراد کیخلاف کارروائی

      گلگت :ایک شخص تاریخی ہلتے ہوئے پل سے گزر رہا ہے۔

      اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.