اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہان مملکت کی کونسل کے سربراہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ جمعہ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہان مملکت کی کونسل کا اجلاس 2027 میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ہوگا۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری دفاع، چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سربراہ اجلاس کے انتظامات پر پیش رفت اور گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سربراہ اجلاس کو رکن ممالک کے ساتھ روابط مزید مضبوط بنانے اور علاقائی ترجیحات کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت پیدا کرنے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جمعہ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ضروری اشیائے خورونوش کے ذخائر اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔انہوں اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت پیدا کرنے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
