لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان میں خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور سماجی شمولیت کے فروغ کے لیے کینیڈا کے ہائی کمیشن اور کشف فائونڈیشن کی دس سالہ شراکت داری مکمل ہوگئی، جس کے تحت ملک کے چاروں صوبوں کے 63 اضلاع میں 16 لاکھ سے زائد افراد کو مختلف سہولیات اور تربیتی پروگراموں سے مستفید کیا گیا۔
کینیڈا کے ادارے برائے عالمی امور کی مالی معاونت سے جاری اس شراکت داری کا مقصد کم آمدنی والے طبقات کی خواتین کے لیے مالی وسائل تک رسائی۔ کاروباری صلاحیتوں میں اضافے، صحت سے متعلق آگاہی اور خاندانی و سماجی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ شراکت داری کے حالیہ منصوبے کے تحت 14 لاکھ سے زائد خواتین کو مالی خواندگی، مالیاتی انتظام اور کاروباری ترقی کی تربیت فراہم کی گئی، جبکہ خواتین، مردوں اور دیگر اہل خانہ کے لیے زچگی اور تولیدی صحت سے متعلق آگاہی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔ اس کے علاوہ خاندانی منصوبہ بندی، بچیوں کی تعلیم اور سائبر جرائم جیسے اہم سماجی مسائل پر تھیٹر اور ٹیلی ویژن ڈراموں کے ذریعے آگاہی مہمات چلائی گئیں، جن سے پاکستان میں 12 کروڑ سے زائد ناظرین تک رسائی حاصل ہوئی۔ پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں سماجی دھارے میں شامل کرنا خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ کینیڈا کو کشف فائونڈیشن کی ان کوششوں کی معاونت پر فخر ہے جن کے ذریعے ملک بھر میں خواتین کے لیے معاشی مواقع پیدا کرنے اور سماجی شعور اُجاگر کرنے میں مدد ملی۔ منصوبے کے اثرات جانچنے کے لیے ایک آزاد جائزہ بھی لیا گیا، جس میں 14 اضلاع کے 2,596 گھرانوں کا سروے کیا گیا۔ جائزے کے مطابق چھوٹے قرضوں کے ساتھ مالیاتی انتظام کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین کی آمدن میں 17 فیصد جبکہ بچت میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح قرض حاصل کرنے کے ساتھ کاروباری ترقی کی خصوصی تربیت لینے والے افراد نے تربیت حاصل نہ کرنے والوں کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ آمدن حاصل کی۔ تربیت یافتہ شرکاء میں ایک تہائی سے زائد خواتین اپنی بچت کے طریقے اور مقام کے تعین میں خود فیصلے کرنے کے قابل ہوئیں، جبکہ 33 فیصد خواتین اپنے کاروبار آزادانہ طور پر چلا رہی تھیں۔ سروے میں شامل 94.5 فیصد مستفید خواتین نے بتایا کہ گھر کے فیصلوں میں خواتین کی شمولیت بڑھی ہے جبکہ 83.4 فیصد نے کہا کہ ان کے خاندان ان کے کاروبار کی حمایت کرتے ہیں۔ سماجی تھیٹر کے ذریعے صنفی امتیاز اور روایتی تصورات کو چیلنج کرنے کی کوششوں کے بھی مثبت نتائج سامنے آئے، جہاں مرد ناظرین میں سے 88 فیصد نے صنفی کرداروں کے حوالے سے اپنے رویوں میں تبدیلی کی نشاندہی کی۔ کشف فائونڈیشن کی بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر روشانے ظفر نے کہا کہ دس سال قبل ادارے نے کینیڈا کے ادارے برائے عالمی امور کے تعاون سے یہ ثابت کرنے کے لیے کام شروع کیا تھا کہ خواتین کی ترقی سے خاندان خوشحال، معاشرے مضبوط اور معیشتیں مستحکم ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مثبت اثرات سامنے آچکے ہیں اور اب ضروری ہے کہ پالیسی ساز اور کاروباری ادارے ان تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان اقدامات کو وسیع پیمانے پر آگے بڑھائیں۔
بریکنگ نیوز
- چکوال آنیوالی خاتون اپنے تین کمسن بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
- جناح اقبال ساتھ ایشین فورم کے زیر اہتمام مستحق بیوہ خواتین میں راشن تقسیم
- پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے: ڈاکٹر ظفر الدین
- چک بیلی روڈ پر موٹر سائیکل اور سوزوکی پک اپ میں تصادم 2 افراد جان کی بازی ہار گئے
- مجرم گلفراز کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی
- راولپنڈی، نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 9 سال قید، 1 لاکھ جرمانے کی سزا
- کلریکل اسٹاف کی طویل تعیناتیوں پر شفاف انکوائری کا مطالبہ
- ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
- اسلام آباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انوسٹمنٹ قیصر احمد شیخ پاکستان’ ملائیشیا کے تاجروں کی جانب سے دی گئی تقریب میں شریک ہیں۔
- پتھرپیسنے والی فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ہلاکتوں پر معاوضہ ادا نہ کرنے کے خلاف درخواستوںپر محکمہ لیبر سے تفصیلات طلب
- ریاض میں ہونیوالا خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کا سربراہی اجلاس ملتوی
- متوسط طبقے کو اپنا گھر دینا حکومت کی ترجیح ہے: بلال یاسین
- اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین گلوبل وہیٹ پروگرام کے ڈائریکٹر فلیویو برسگیلو سے فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہیں۔
- پاکستان اور روس میں تعلیمی تعاون کے وسیع امکانات : روسی تعلیمی اتاشی گلیب شوبن
- وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ جدید بلٹ پروف گاڑیاںبنوں پولیس لائن پہنچ گئیں
- ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام خاتون دوارن آپریشن جان بحق
- چنگا بنگلیال کے علاقے میں چوری کی واردات، مقدمہ درج
- وزیر اعظم کو دم توڑتی زرعی معیشت بارے عملی اقدامات کرنے چاہیں،کسان ونگز
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا پاکستان چائنہ بزنس فورم کے وفد کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
