Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان معدنی شعبے کو ترقی دینے کے نئے مرحلے میں داخل اینسٹیٹیوت آف کاسٹک مینجمنٹ الاونٹس آف پاکستان
    • پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون سرمایہ کاری اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر زور
    • پشاور دیر کالونی سانحہ، نجی تعلیمی اداروں کی انسپکشن اور جانچ پڑتال کا حکم
    • گلی قاضی عبدالباری والی میںغیر قانونی جمپ عوام کیلئیسردرد بن گئے
    • حفاظتی ٹیکہ جات کے مضبوط نظام کی تشکیل انسدادِ پولیو کی کوششوں کو مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے:عائشہ رضا فاروق
    • 26 نومبر احتجاج پر تھانہ صادق آباد مقدمہ میں نامزد علیمہ خانم کیخلاف مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی’ وفاقی وزرا اور پاکستان میں جرمنی کی سفیر انالیپل و دیگر جرمن یوم اتحاد کا کیک کاٹ رہے ہیں۔
    • گلیانہ موڑ کے قریب مسلح ڈاکوں نے شہری سے گن پوائنٹ پر 80ہزار لوٹ لیے
    • اسلام آباد کی قدیم اخبار مارکیٹ سیل، شہر بھر میں اخبارات کی ترسیل معطل
    • امیر مقام کا پشاور میں نجی سکول کے جائے حادثے کا دورہ’ معاوضہ دوگنا کرنے اور سرکاری سکول تعمیر کرنیکا اعلان
    • چیئرمینسی ڈی اے جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا
    • اسحاق ڈار کا ترکیہ میں بارشوں کے باعث سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع ‘تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار
    • فتح جنگ کی گلیوں میں بنے غیر قانونی جمپ عوام کیلئے وبال جان بن چکے ہیں ۔
    • پی ٹی آئی ر ہنما کیخلاف درج مقدمات کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ملتوی
    • CDAکی اسلام آباد کو جدید دارالحکومت بنانے کیلئے کاموں میں تیزی
    • رضوان سعید شیخکستان پویلین کے دورے کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔
    • وفاقی وزیراحد خان چیمہ 2027کیلئے عالمی بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بورڈز آف گورنرز کے چیئرمین نامزد
    • مشرقِ وسطی میں سپلائی کے خدشات برقرار تیل کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان
    • فیصل ہلز انتظامیہ تشدد معاملہ، مقدمہ درج نہ کئے جانے کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
    • بنکاک: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف اجلاس میں شریک ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان اور روس میں تعلیمی تعاون کے وسیع امکانات : روسی تعلیمی اتاشی گلیب شوبن

    By Khabrain Newsاکتوبر 17, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط کے فروغ اور بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو وسعت دینے کے لیے ابتدائی سطح کے ایک ماہ کے روسی زبان کورس کی تکمیل پر اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی۔ تقریب میں روسی سفارت خانے کے ثقافتی و تعلیمی اتاشی گلیب شوبن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلیب شوبن نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلیمی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ تعلیمی شراکت داری دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کی زبان، ثقافت، علمی روایات اور معاشرتی اقدار کو سمجھنے کے بہتر مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کورس مکمل کرنے والے شرکا کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ زبان سیکھنے کے ایسے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی قیادت میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بین الاقوامی تعلیمی روابط کے فروغ، غیر ملکی زبانوں کی تدریس اور طلبہ کو عالمی سطح پر دستیاب تعلیمی مواقع سے مستفید کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کا مقصد طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ مختلف زبانوں اور ثقافتوں سے روشناس کرانا اور بین الاقوامی تعاون کے نئے راستے کھولنا ہے۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج ڈاکٹر زاہد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستانی طلبہ کو مختلف ممالک کی زبانیں سیکھنے اور ان کی ثقافت، تعلیمی روایات اور معاشرتی اقدار سے آگاہی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روسی زبان کے کورس کا یہ گیارہواں بیچ ہے جبکہ اگلے بیچ کی تربیت نومبر میں شروع ہوگی اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں ترکیہ کا یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اور جاپان پاکستان ایڈوانسمنٹ سینٹر بھی قائم ہیں جہاں طلبہ کو ترکی اور جاپانی زبانوں اور متعلقہ ممالک کی ثقافت سے واقفیت حاصل کرنے کے مواقع میسر ہیں۔ یونیورسٹی میں چینی اور جرمن زبانوں کے مراکز قائم کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے جو زبانوں کی تعلیم کو وسعت دینے اور بین الاقوامی تعلیمی روابط مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔روس کی اورال اسٹیٹ پیڈاگو جیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر انتون دولگوف اور ڈاکٹر رومن پوروزوف نے پاکستان میں روسی زبان کی تدریس کے اپنے تجربات شرکا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی زبانیں سیکھنے سے مختلف ممالک کے عوام کے درمیان براہِ راست رابطوں، ثقافتی آگاہی اور باہمی اعتماد کو فروغ ملتا ہے۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی گلیب شوبن اور ڈاکٹر زاہد مجید نے روسی زبان کا کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان معدنی شعبے کو ترقی دینے کے نئے مرحلے میں داخل اینسٹیٹیوت آف کاسٹک مینجمنٹ الاونٹس آف پاکستان

      پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون سرمایہ کاری اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر زور

      پشاور دیر کالونی سانحہ، نجی تعلیمی اداروں کی انسپکشن اور جانچ پڑتال کا حکم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.