لاھور( خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رھنما شاہدہ جبیں نے کہا ہے کہ جبر و تشدد ،جیلیں اور
قلعے جیالوں کا راستہ نہیں روک سکے،پورے پاکستان کو آج جیل بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹان میں شہدائے کار ساز کی یاد میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اھتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے احسن رضوی،ذیشان شامی،افراز نقوی اور حسنین راجپوت نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ملک عمران کھوکھر،عدنان کھوکھر ایڈوکیٹ،ذاکر حسین بخآری،عارف ظفر ،طاہر غالب ،سمیت تعلیمی اداروں کے طلبا کی کثیر تعداد نیشرکت کی۔شاہدہ جبیں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی داستانیں آج تاریخ کا حصہ ہیں،بلاول کو وزیر اعظم بنائیں گے پاکستان میں امن و خوشحالی لائیں گے،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات احسن رضوی نے کہا کہ آج بعض جماعتیں گود سے اتارے جانے پر شور مچا رھی ہیں۔انہی طالبان نے بینظیر بھٹو کو شہید کیا جنہیں ایک جماعت سپورٹ کرتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کے پی میں صدر مملکت نے حکومتی سمری پر ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا اورہمارے شہیدوں کے باعث 2008 اور اسکے بعد کی حکومتیں بنیں۔انہوں نے کہا کہ18اکتوبر کی بربریت کو پیپلز پارٹی کبھی نہیں بھول سکتی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افراز نقوی،ذیشان شامی،حسنین انور راجپوت نے کہا کہ شہدا پاکستان پیپلز پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں،جنہیں ہم کبھی نہیں بھولیں گے، ہم صرف شہدائے کار ساز کو خراج عقیدت پیش کرنے نہیں بلکہ انکی جمہوری جہدوجہد کو یاد کرنے اکھٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کار ساز میں دیگر کیساتھ پی ایس ایف کے کارکن بھی شہید ہوئے مگرپیپلز پارٹی نے ایک آمر کیساتھ ساتھ کراچی کی فاشسٹ جماعت کو بھی للکارا۔انہوں نے کہا کہ بی بی شہید ضرور ہو گئیں مگر جیالے انکا مشن جاری رکھیں گے،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت نے خود جانوں کے نذرانے پیش کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب اس ملک کے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔تقریب کے آخر میں شہدا کار ساز کیلئے فاتح خوانی،شمعیں بھی روشن کی گئیں۔
