لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے۔ انچارج چوکی بیگم کوٹ سب انسپکٹر محمد رضوان کو ایس ایچ او پرانی انارکلی،جنرل ڈیوٹی تھانہ سندرسے سب انسپکٹر رحمان خاور کو ایس ایچ او داتادربار، انچارج چوکی جناح ہسپتال سب انسپکٹر شبیر احمد ایس ایچ او ٹبی سٹی، سب انسپکٹر حافظ حسن کو تھانہ ٹبی سٹی سے ایس ایچ او شالیمار، جنرل ڈیوٹی تھانہ باٹا پور سے سب انسپکٹر محمد پرویز ایس ایچ او مستی گیٹ، سب انسپکٹر طالب حسین کوتھانہ مستی گیٹ سے ایس ایچ او باٹا پور، انسپکٹر وقار حسین تھانہ گجرپورہ سے ایس ایچ او ڈیفنس سی،انسپکٹر خرم شہزاد کو تھانہ شاہدرہ سے ایس ایچ او مناواں،انسپکٹر ذوالقرنین ناز تھانہ مناواں سے ایس ایچ او سول لائنز،سب انسپکٹرآصف فرید کوتھانہ ڈیفنس سی سے ایس ایچ او گجرپورہ،پولیس لائنز سے انسپکٹر اسد شہزاد ایس ایچ او غازی آباد،انسپکٹر عرفان محمود کو تھانہ اسلامپورہ سے ایس ایچ او شاہدرہ،پولیس لائنز سے انسپکٹر رفیع اللہ ایس ایچ او اسلامپورہ،سب انسپکٹر رضوان اصغرکو تھانہ ساندہ سے ایس ایچ او شاہدرہ ٹان،پولیس لائنز سے انسپکٹر محمد ندیم ایس ایچ او ساندہ،سب انسپکٹرمحمد نعیم کوتھانہ ملت پارک سے ایس ایچ او راوی روڈ،پولیس لائنز سے انسپکٹر شجاع اللہ ایس ایچ او ملت پارک،پولیس لائنز سے سب انسپکٹر فریاد اشرف کو ایس ایچ او جوہر ٹان،پولیس لائنز سے انسپکٹر صفدر سجاد ایس ایچ او رنگ محل،لیڈی سب انسپکٹر فرح مشتاق تھانہ رنگ محل سے ایس ایچ او مصطفی آباد،پولیس لائنز سے سب انسپکٹر عزیر ارشدکو ایس ایچ اولیاقت آباد اورانسپکٹر شہریار علی کو ایس ایچ اونیو انارکلی تعینات کر دیا گیا جبکہ ایس ایچ او شالیمار انسپکٹر علی حسن،ایس ایچ او شاہدرہ ٹان سب انسپکٹر خرم شہزاد،ایس ایچ او لیاقت آباد انسپکٹر زاہد محموداور ایس ایچ او مصطفی آباد سب انسپکٹر ملک اسد کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے تمام افسران کو فوری نئی جائے تعیناتی رپورٹ کرنے کا حکم دیا
