راولپنڈی(سٹی رپورٹر)تھانہ بنی پولیس کی کارروائی،چند روز قبل ذاتی رنجش پر خنجر کے وار سے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل ذاتی رنجش پر خنجر کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا، ملزم وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، بنی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزم کو گرفتار کر لیا،ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
