اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے، 12متاثرہ اضلاع سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائیگا، متاثرہ اضلاع سے آبادی کی نقل مکانی نہیں ہوگی۔ایمرجنسی کو معدنیات سے جوڑنا قابل مذمت ہے،کے پی حکومت نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا،محمود خان اچکزئی کے معاملے پر اپوزیشن تقسیم ہے، اپوزیشن کی اکثریت محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں دیکھنا چاہتی، محمود خان اچکزئی کو پارلیمنٹ میں وضاحت دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو دہشت گردی پر اپنا مقف واضح کرنا ہوگا، اپوزیشن سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، بامقصد گفتگو کی خواہش ہو تو خوش آمدید کہیں گے، اپوزیشن جہاں بھی بات کرنا چاہے ہم تیار ہیں۔
طارق فضل چودھری
بامقصدگفتگو کی خواہش ہو تو خوش آمدیدکہیں گے: طارق فضل چوہدری

