اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور چیف کمشنر سہیل اشرف نے اسلام آباد جیل منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت، منصوبے کی موجودہ صورتحال تکمیل کی مقررہ مدت کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل (سروسز) سی ڈی اے، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور اسلام آباد جیل کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد جیل منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام سمیت ضروری بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے تعمیراتی کام کے معیار اور مقررہ معیارات پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ منصوبے کو منظور شدہ ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے اور اس دوران تعمیراتی کام کے اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کا اسلام آباد جیل کے منصوبہ کا دورہ سی ڈی اے کی اہم منصوبوں کی مسلسل نگرانی اور مثر رابطہ کاری و انتظامی نگرانی کے ذریعے ان کی بروقت تکمیل کے لیے سی ڈی اے کے عزم کا عکاس ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اپنے دورے کے دوران اس امر پر زور دیا کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار برقرار رکھا جائے اور منصوبے میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔تھانہ واہ صدر کی حدود میں منشیات کا کاروبار عروج پر، پولیس کارکردگی صفر ، عوام کا وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ، لوسر شرفو، خان آباد اور ملہی پنڈ میں سرعام منشیات فروشی کا کاروبار، شہری سراپائے احتجاج، سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس کا مطالبہ
بریکنگ نیوز
- گوجر خان: پنجاب کالجز گوجر خان کے پرنسپل میڈل جیتنے والی نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کو انعام دیتے ہوئے۔
- ٹیکسلایو سی خرم پراچہ میں پولیو مہم بارے تربیتی سیشن کا انعقاد
- ریلوے زمینوں پر تنازعات کے باوجود ان جگہوں پر نقشوں کی منظوریاں
- آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس19اکتوبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
- اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی اخبارات کی ترسیل بحال
- پولیس کی مبینہ پشت پناہی میں منشیات کا کاروبار عروش پر
- حنا جاوید قتل کیس کا معاملہ، تمام ٹیکنیکل،فرانزک شواہد کے حصول کو یقینی بنایاگیا
- آئیسکو کا بجلی حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حفاظتی اقدامات جاری رکھنے کا عزم
- نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کی پا ک چائینہ فرینڈ شپ گیمز ریس میں تیسری پوزیشن
- CDAنے بھارہ کہو میں صفائی کام بہتر بنانے کیلئے ٹھیکہ دیدیا
- سی سی ڈای چکوال کی کارروائی، 15 سے زائد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث چار رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
- پادشاہان میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، قبرستان کے گیٹ بھی چوری
- تھانہ بنی پولیس کی کارروائی3 پتنگ سپلائرگرفتار، 420 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد
- وینڈرز کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونا ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سبب
- مقدمہ، اغوا برائے تاوان کیس کا اہم فیصلہ، 5 مجرمان کی عمر قید کی سزا برقرار
- کھوڑ گنجان قصبہ، ٹریفک رواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس ضروری،عوامی حلقے
- گوجرخان مسائل کی آماجگاہ بن گیا، گراں فروشی عروج پر
- جہلم روڈ پر تترال ہوٹل کے ڈمپر کی رکشے سے ٹکر، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی
- محکمہ جنگلات میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف نظام پر سوالات اٹھنے لگی
- تلہ گنگ اکوال کے قریب دو موٹر سائیکل میں تصادم، تین افراد شدید زخمی
