نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں) مودی سرکار بھارتی فوج کی نام نہاد اپ گریڈیشن کے نام پرنمائشی اقدامات کو کامیابی بنا کرپیش کررہی ہے۔متنازعہ اگنی ویربھرتی اسکیم،اے کے 203رائفلوں کی تیاری ،نئی کیموفلاج وردیوں جیسے نمائشی اقدمات کواپ گریڈیشن قراردینا مضحکہ خیزہے۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی68 فیصد سے زائد جنگی صلاحیت متروکہ یا پرانی میں شمار کی جاتی ہے اوراس کے پاس بجٹ ناکافی ہے۔ واضح رہے کہ معرکہ حق میں نااہل اورغیرپیشہ ورانہ بھارتی فوج کوپاک فوج کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی فضائیہ کوبھی پرانی ٹیکنالوجی اورتکنیکی خامیوں کے باعث آئے روزجنگی طیاروں کے حادثات کا سامنا ہے۔
بھارتی فوج
