لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 50 لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی عدالت نے مدعی مقدمہ کو وکیل کرنے کیلئے مہلت دیدی عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے یہ مقدمہ درخواست گزار کے جیل میں ہونے کے دوران درج کیا گیا یا نہیں، جسٹس امجد پرویز نے ملزم عثمان مجید کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کا موقف تھا کہ تھانہ جوہر ٹان میں درخواست گزار کیخلاف 50 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کیا گیا درخواست گزار 2021 سے جیل میں قید ہے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا درخواست میں استدعا تھی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے
