راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی فوری کارروائیاں، دو مختلف مقدمات میں مطلوب 4
ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر شہری پر تشدد کرکے زخمی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، نیو ٹان پولیس نے معمولی تلخ پر شہری پر تشدد کرکے زخمی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
