اسلام آباد (ملک منظور احمد) سرینا ہوٹلز کے زیراہتمام سرینا پولو کپ 2026 کا فائنل اسلام آباد کلب پولو گرائونڈ میں کھیلا گیا، جس میں ٹیم آسیان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم ایچ این کو 3.5 گول کے فرق سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں ٹیم آسیان نے مجموعی طور پر 10 گول سکور کیے جبکہ ٹیم ایچ این 6.5 گول بنا سکی۔ چار چکروں پر مشتمل مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مہارت اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم آسیان کی جانب سے ایولوگیو نے چار گول سکور کیے جبکہ میثم بلوچ، حیدر اسد اور عبداللہ فیصل نے دو، دو گول کیے۔ اس طرح ٹیم آسیان نے مجموعی طور پر10 گول سکور کرکے کامیابی حاصل کی۔ ٹیم ایچ این کی جانب سے ابراہیم خلیل اور ساقب کھوکھوانی نے دو، دو گول کیے جبکہ حیدر نسیم اور سید محمد تراب رضوی نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ ٹیم ایچ این کو نصف گول کا ہینڈی کیپ بھی حاصل تھا، جس کے بعد اس کا مجموعی سکور 6.5 گول رہا۔ تقریب میں سفارتی برادری کے ارکان، سرکاری حکام، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور پولو کے شائقین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کھیلوں کے ذریعے باہمی روابط، دوستانہ مقابلے اور بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سرینا ہوٹلز کے مطابق ادارہ کھیلوں کے فروغ اور کمیونٹی روابط مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولو کے علاوہ ٹینس، سکواش، گالف اور خواتین کی کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کی سرپرستی بھی کی جارہی ہے تاکہ نوجوانوں کی کھیلوں میں شمولیت، صنفی مساوات اور قومی فخر کو فروغ دیا جا سکے۔ سرینا پولو کپ 2026 کے فائنل نے کھیلوں کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی برادری کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سرینا ہوٹلز کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
بریکنگ نیوز
- ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
- راولپنڈی :ڈھوک رتہ میں نئی گیس پائپ لائن کی تنصیب کے بعد لائنوں سے گیس کی بجائے پانی نکل رہا ہے ۔
- پنجاب میں پانی، صفائی ‘حفظان صحت سے متعلق بڑی آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ
- تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، مورگاہ کے علاقہ میں کمسن بچی کے علاج معالجہ کے دوران وفات کا معاملہ
- ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین،پمپ منیجر،ملازم اور ساتھی ملوث نکلے، تینوں ملزمان گرفتار،نقدی 18 لاکھ روپے برآمد
- بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات
- نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ستمبر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ
- راولپنڈی :گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے پولیس افسران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے ۔
- سرینا پولو کپ2026 ٹیا آسیان نے فائینل جیت لیا ٹیم ایچ این کو شکست
- ایپسما کا وزیراعلی پنجاب یوتھ اسپورٹس پروگرام میں نجی تعلیمی اداروں کی شرکت
- عبدالرحمن المعروف مانی خان آف باہتر کا دعوت ولیمہ
- صادق آباد پولیس کی کارروائی، چند روز قبل شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- پاکستان میں پولینڈ کے سفیر پیسارسکی’ امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی اے بیکر’ پاکستان میں پرتگال کے سفیر پالوڈ و منگوز اور پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسوئیچی’ اسلام آباد کلب پولو گرائونڈ میں سرینا پولو کپ 2026 ء کے فائنل کے بعد آسیان پولو ٹیم کے کھلاڑیوں کو فاتح ٹرافی پیش کر رہے ہیں۔
- راولپنڈی پولیس کی فوری کارروائیاں، دو مختلف مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار
- عطائی ڈاکٹر کے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے 4 سالہ جنت فاطمہ جاں بحق ہو گی
- فتح جنگ:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت اسسٹنٹ کمشنر احسن علی کی زیر نگرانی نالوں کی صفائی ،روڈ واشنگ ،مکینیکل سویپنگ اور ڈور ٹو ڈور کولیکشن کا عمل جاری ۔
- گندم کی امدادی قیمت4500روپے من مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم
- درندہ صفت نے بیس سالہ نوجوان لڑکی کو خنجروں کے وار سے شدید زخمی کر دیا
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 05 افراد کو حراست میں لے کر چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
- بلیو ورلڈ سوسائٹی کے چار ساڑھے تین سیکورٹی گارڈز کو چار ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں
