Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
    • راولپنڈی :ڈھوک رتہ میں نئی گیس پائپ لائن کی تنصیب کے بعد لائنوں سے گیس کی بجائے پانی نکل رہا ہے ۔
    • پنجاب میں پانی، صفائی ‘حفظان صحت سے متعلق بڑی آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ
    • تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، مورگاہ کے علاقہ میں کمسن بچی کے علاج معالجہ کے دوران وفات کا معاملہ
    • ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین،پمپ منیجر،ملازم اور ساتھی ملوث نکلے، تینوں ملزمان گرفتار،نقدی 18 لاکھ روپے برآمد
    • بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات
    • نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ستمبر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ
    • راولپنڈی :گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے پولیس افسران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے ۔
    • سرینا پولو کپ2026 ٹیا آسیان نے فائینل جیت لیا ٹیم ایچ این کو شکست
    • ایپسما کا وزیراعلی پنجاب یوتھ اسپورٹس پروگرام میں نجی تعلیمی اداروں کی شرکت
    • عبدالرحمن المعروف مانی خان آف باہتر کا دعوت ولیمہ
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، چند روز قبل شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
    • پاکستان میں پولینڈ کے سفیر پیسارسکی’ امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی اے بیکر’ پاکستان میں پرتگال کے سفیر پالوڈ و منگوز اور پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسوئیچی’ اسلام آباد کلب پولو گرائونڈ میں سرینا پولو کپ 2026 ء کے فائنل کے بعد آسیان پولو ٹیم کے کھلاڑیوں کو فاتح ٹرافی پیش کر رہے ہیں۔
    • راولپنڈی پولیس کی فوری کارروائیاں، دو مختلف مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار
    • عطائی ڈاکٹر کے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے 4 سالہ جنت فاطمہ جاں بحق ہو گی
    • فتح جنگ:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت اسسٹنٹ کمشنر احسن علی کی زیر نگرانی نالوں کی صفائی ،روڈ واشنگ ،مکینیکل سویپنگ اور ڈور ٹو ڈور کولیکشن کا عمل جاری ۔
    • گندم کی امدادی قیمت4500روپے من مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم
    • درندہ صفت نے بیس سالہ نوجوان لڑکی کو خنجروں کے وار سے شدید زخمی کر دیا
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 05 افراد کو حراست میں لے کر چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • بلیو ورلڈ سوسائٹی کے چار ساڑھے تین سیکورٹی گارڈز کو چار ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایپسما کا وزیراعلی پنجاب یوتھ اسپورٹس پروگرام میں نجی تعلیمی اداروں کی شرکت

    By Khabrain Newsاکتوبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (APPSMA) کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلی پنجاب یوتھ اسپورٹس پروگرام کے تحت یوتھ گیمز کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے طلبہ و طالبات کی جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا گیا۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ کھیل تعلیم و تربیت کا ایک اہم جزو ہیں اور نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ایپسما کی قیادت نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ضلعی حکومت اور محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں اور اپنے اداروں کے تمام اہل طلبہ و طالبات کی یوتھ اسپورٹس پروگرام میں رجسٹریشن کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ طلبہ و طالبات کی 100 فیصد رجسٹریشن یقینی بنانا تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کی اہم ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں اسکولوں کے داخلہ ریکارڈ اور رجسٹریشن ڈیٹا میں مطابقت برقرار رکھی جائے، درست معلومات فراہم کی جائیں اور مقررہ وقت کے اندر رجسٹریشن مکمل کرکے متعلقہ حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے، تاکہ پنجاب حکومت کے اس اہم پروگرام کے ثمرات زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات تک پہنچ سکیں۔اجلاس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں، جسمانی تربیت اور کردار سازی کے فروغ میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ایپسما اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی، تاکہ یوتھ اسپورٹس پروگرام کو کامیاب بنایا جا سکے۔اجلاس میں ایپسما شمالی پنجاب کے صدر اور ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی راولپنڈی ابرار احمد خان، صدر ایپسما راولپنڈی ڈویژن ابرار احمد ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل عامر انور، ضلعی صدر آغا شہاب مقصود، صدر راولپنڈی ڈویژن خواتین ونگ سکینہ تاج، تحصیل صدر عدنان نثار، سیکرٹری جنرل راجہ نعمان قمر، سینئر نائب صدر راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر اعجاز محمود، سینئر نائب صدر راولپنڈی ڈویژن خواتین ونگ مسز لبنی رشید، تحصیل صدر خواتین ونگ مسز اسما شاہد اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ایپسما کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نجی تعلیمی ادارے حکومت پنجاب کے مثبت تعلیمی و کھیلوں کے اقدامات میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے نوجوان نسل کو صحت مند، فعال اور باصلاحیت بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت

      پنجاب میں پانی، صفائی ‘حفظان صحت سے متعلق بڑی آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ

      تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، مورگاہ کے علاقہ میں کمسن بچی کے علاج معالجہ کے دوران وفات کا معاملہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.