شیخوپورہ( این این آئی)موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں 15ویں بنیادی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں 436 افسران نے شرکت کی جبکہ پاس آئوٹ ہونے والے افسران میں 47 خواتین بھی شامل
تھیں۔کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی نے پریڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر چاق و چوبند دستوں نے انہیں سلامی پیش کی، تقریب کے دوران ڈی آئی جی مسرور عالم کو لاچی نے شہدا ء کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ ٹریننگ کالج نے شہدا ء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ء قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے محفوظ مستقبل کے لیے اپنا آج قربان کیا، شاہراہوں کو محفوظ بنانا موٹروے پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، ایمانداری، خوش اخلاقی اور عوامی خدمت موٹروے پولیس کی پہچان ہیں، جبکہ قانون کی یکساں عملداری ہی ایک کامیاب موٹروے پولیس کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود موٹروے پولیس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، ٹریننگ کالج میں افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ وہ دورانِ ڈیوٹی ذمہ دارانہ انداز میں عوام کی خدمت کرسکیں۔تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے
بریکنگ نیوز
- مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے غیرآئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی تسلط کے خلاف27 اکتوبر یوم سیاہ
- بحریہ ٹان فیز 7 میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار
- منشیات سپلائر مجرم شاہ نواز کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا
- جوڈیشنل مجسٹریٹ میانوالی افشاں سدرہ کا جرآت مندانہ فیصلہ
- ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر حل کیلئے احکامات جاری کیے
- پنجاب کے عوام کو انصاف نہ ملے تو بولنا بنتا ہے: محمد صفدر
- اسلام آباد:کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ،ڈی آئی جی مسرور عالم لاچی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ایک پولیس افسر کو شیلڈ دے رہے ہیں۔
- مری ، کیری حادثہ، سات خواتین اور بچیوںکی ہلاکت پر سی ٹی او کا افسوس کا اظہار
- بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ کی نیو ٹان اور ویسٹریج پولیس ٹیم پر فائرنگ
- وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے سید ضیغم عباس اور سردار حسن علی کی ملاقات
- پنجاب میں کل سے بارشوں کے طاقتور سلسلے کی پیشگوئی
- کہوٹہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- فیصل آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی کو پیرودھائی پولیس نے بازیاب کر لیا
- جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور بڑھتے اخراجات عالمی معاشی نمو کیلئے خطرہ، سروے
- راولپنڈی، 4 افرادگرفتار، 10 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- شہر کی شاہراہوں پر دنداسہ بیچنے کی آڑ میں چوہے مار گولیوں کی فروخت کا غیر قانونی جان لیوا دھندہ عروج پر
- راولپنڈی پولیس کی وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں 2 گینگز کے 6 ملزمان گرفتار
- پاک چین سائنسی تعاون فروغ کیلئے نسٹ میں دو روزہ سمپوزیم کا آغاز
- کینسٹونمنٹ ایگزیکٹو عرفین زبیر کی خصوصی نگرانی میں انکی پوری برانچ کلینیس ڈرائیور میں بھرپور حصہ لے کر تلسہ روڈ اور دیگر مقامات کی سفائی جاری ہے ۔
- اٹک :پولیس کے اہلکاران ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے ۔
