لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت پر وکیل پنجاب حکومت کا مؤقف سامنے آگیا علیمہ خانم ،عظمی خانم اور نورین نیازی کی نظر بندی میں 30 روزہ نظر بندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے وکیل پنجاب حکومت نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تینوں بہنوں کی نظر بندی میں سات اکتوبر کو توسیع کی گئی عدالت نے درخواست ہوم سیکرٹری کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی جسٹس عبہر گل خان نے شاہ ریز کی درخواست پر سماعت کی عدالت میں عظمی خانم کے شوہر احد خان اور علیمہ خانم کے بیٹے عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے وکیل کی استدعا تھی کہ تینوں بہنوں کی بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے ہمیں علم ہے اس معاملے میں 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم اڑے آئے گئی عدالت نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کو علم ہے عدالت آپکی درخواست سے باہر جاکر کوئی آرڈر نہیں کرسکتی ۔
