اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مجموعی طور پر 436 افسران نے تربیت مکمل کی۔ پاس آؤٹ ہونے والے افسران میں 47خواتین افسران بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمانڈنٹ ظفر علی ملک، ایس پی فیصل اکرم سول سوسائٹی، افسران و مالزمان اور پاس آوٹ ہونے والے افسران کے اہل و خانہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔تقریب کے دوران کمانڈنٹ ٹریننگ کالج، ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور چاک و چوبند دستوں کی سلامی لی۔ انہوں نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فرض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسران کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی نے کہا کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانا موٹروے پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ایمان داری، خوش اخلاقی، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت ادارے کی بنیادی اقدار ہیں۔ افسران قانون کی یکساں اور منصفانہ عملداری کو یقینی بنائیں اور اپنے رویے اور کردار سے عوام کا اعتماد حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مؤثر استعمال محفوظ سفر اور جدید پولیسنگ کے فروغ کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وسائل کی کمی کے باوجود موٹروے پولیس اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کر رہی ہے۔ پاس آؤٹ ہونے والے افسران کو چاہیے کہ وہ دورانِ تربیت حاصل کردہ علم، مہارت اور نظم و ضبط کو عملی میدان میں بروئے کار لائیں۔کمانڈنٹ ٹریننگ کالج نے مزید کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں، جنہوں نے عوام کے محفوظ مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کے مشن کو آگے بڑھانا اور ان کے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ٹریننگ کالج میں پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ افسران کی شخصیت سازی، اخلاقی اقدار اور احساسِ ذمہ داری کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ڈپٹی کمانڈنٹ ظفر علی ملک نے کہا کہ نظم و ضبط، ٹیم ورک اور اجتماعی ذمہ داری ایک مضبوط فورس کی بنیاد ہیں۔ تربیت کے دوران حاصل کردہ صلاحیتوں کو عملی فرائض میں استعمال کرنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو اعزازات سے نوازا گیا۔جونیئر پٹرول افسر فرحت حسین شاہ نے آل راؤنڈ پہلی پوزیشن حاصل کی اور اکیڈمکس و ڈرائیونگ میں بھی بہترین کارکردگی کا اعزاز اپنے نام کیا، جبکہ جونیئر پٹرول افسر محمد شاہ زیب نے آل راؤنڈ دوسری پوزیشن حاصل کی۔جونیئر پٹرول افسر میمونہ رحمان بہترین اکیڈمکس، حسنین حیدر بہترین فائرنگ، شاہ میر پنہار بہترین پریڈ، زبیر احمد بہترین ڈرائیونگ اور زاہد حسن بہترین ڈسپلن کے اعزازات کے حقدار قرار پائے۔اسی طرح جونیئر پٹرول افسر عمیر رسول نے فائرنگ، اقرار علی نے پریڈ، سمیع اللہ نے ڈرائیونگ اور محمد عمر معاز نے ڈسپلن میں دوسری بہترین کارکردگی کے اعزازات حاصل کیے۔تقریب کے اختتام پر پاس آؤٹ ہونے والے افسران کو مبارک باد پیش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے دیانت داری، شائستگی، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے اور قومی شاہراہوں پر محفوظ سفر کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے غیرآئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی تسلط کے خلاف27 اکتوبر یوم سیاہ
- بحریہ ٹان فیز 7 میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار
- منشیات سپلائر مجرم شاہ نواز کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا
- جوڈیشنل مجسٹریٹ میانوالی افشاں سدرہ کا جرآت مندانہ فیصلہ
- ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر حل کیلئے احکامات جاری کیے
- پنجاب کے عوام کو انصاف نہ ملے تو بولنا بنتا ہے: محمد صفدر
- اسلام آباد:کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ،ڈی آئی جی مسرور عالم لاچی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ایک پولیس افسر کو شیلڈ دے رہے ہیں۔
- مری ، کیری حادثہ، سات خواتین اور بچیوںکی ہلاکت پر سی ٹی او کا افسوس کا اظہار
- بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ کی نیو ٹان اور ویسٹریج پولیس ٹیم پر فائرنگ
- وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے سید ضیغم عباس اور سردار حسن علی کی ملاقات
- پنجاب میں کل سے بارشوں کے طاقتور سلسلے کی پیشگوئی
- کہوٹہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- فیصل آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی کو پیرودھائی پولیس نے بازیاب کر لیا
- جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور بڑھتے اخراجات عالمی معاشی نمو کیلئے خطرہ، سروے
- راولپنڈی، 4 افرادگرفتار، 10 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- شہر کی شاہراہوں پر دنداسہ بیچنے کی آڑ میں چوہے مار گولیوں کی فروخت کا غیر قانونی جان لیوا دھندہ عروج پر
- راولپنڈی پولیس کی وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں 2 گینگز کے 6 ملزمان گرفتار
- پاک چین سائنسی تعاون فروغ کیلئے نسٹ میں دو روزہ سمپوزیم کا آغاز
- کینسٹونمنٹ ایگزیکٹو عرفین زبیر کی خصوصی نگرانی میں انکی پوری برانچ کلینیس ڈرائیور میں بھرپور حصہ لے کر تلسہ روڈ اور دیگر مقامات کی سفائی جاری ہے ۔
- اٹک :پولیس کے اہلکاران ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے ۔
