اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف نے سیکٹر E-12 کا دورہ کیا اور اربوں روپے مالیت کی 1,135 کنال قیمتی سرکاری اراضی پر 40 سال کے بعد غیر قانونی تجاوزات اور ناجائز قبضے
کے خلاف تاریخی کارروائی کے نتیجے میں واگزار کرانے کے بعد جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ممبر پلاننگ، ڈائریکٹر جنرل (ورکس) سی ڈی اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم سی آئی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انفورسمنٹ) سی ڈی اے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر بھی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔*دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے جاری ترقیاتی کاموں کی اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے اور منظور شدہ ترقیاتی منصوبہ کی مقررہ مدت کے اندر بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی ترقی سی ڈی اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔*
سیکٹر E-12 میں 1,135 کنال قیمتی سرکاری اراضی کی تاریخی واگزاری سرکاری املاک کے تحفظ اور غیر قانونی تجاوزات و ناجائز قبضوں کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم کامیابی ہے۔ اس اراضی کی واگزاری سے سیکٹرزکی منصوبہ بندی کے مطابق ترقی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور شہریوں کو ضروری شہری سہولیات کی فراہمی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔*شہریوں نے سیکٹر E-12 میں قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرانے اور ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے سی ڈی اے کی شاندار کاوشوں کو بھرپور سراہا ہے۔ عوامی حلقوں نے ان اقدامات کو سرکاری املاک کے تحفظ، منصوبہ بندی کے مطابق شہری ترقی کے فروغ اور رہائشی سہولیات میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ شہریوں نے اسلام آباد بھر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سڑکوں کے نیٹ ورک کی بہتری، عوامی مقامات کی بحالی، پارکس، شجرکاری، تزئین و آرائش اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے سی ڈی اے کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا ہے۔**چیئرمین سی ڈی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکٹرز کی ترقی اتھارٹی کی اعلی ترین ترجیحات میں شامل ہے اور جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور ہم آہنگی کو مزید مثر بنایا جائے، ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے اور معیار و منظور شدہ ضوابط پر سمجھوتہ کیے بغیر کام کی مقررہ رفتار برقرار رکھی جائے۔*
بریکنگ نیوز
- مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے غیرآئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی تسلط کے خلاف27 اکتوبر یوم سیاہ
- بحریہ ٹان فیز 7 میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار
- منشیات سپلائر مجرم شاہ نواز کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا
- جوڈیشنل مجسٹریٹ میانوالی افشاں سدرہ کا جرآت مندانہ فیصلہ
- ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر حل کیلئے احکامات جاری کیے
- پنجاب کے عوام کو انصاف نہ ملے تو بولنا بنتا ہے: محمد صفدر
- اسلام آباد:کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ،ڈی آئی جی مسرور عالم لاچی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ایک پولیس افسر کو شیلڈ دے رہے ہیں۔
- مری ، کیری حادثہ، سات خواتین اور بچیوںکی ہلاکت پر سی ٹی او کا افسوس کا اظہار
- بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ کی نیو ٹان اور ویسٹریج پولیس ٹیم پر فائرنگ
- وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے سید ضیغم عباس اور سردار حسن علی کی ملاقات
- پنجاب میں کل سے بارشوں کے طاقتور سلسلے کی پیشگوئی
- کہوٹہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- فیصل آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی کو پیرودھائی پولیس نے بازیاب کر لیا
- جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور بڑھتے اخراجات عالمی معاشی نمو کیلئے خطرہ، سروے
- راولپنڈی، 4 افرادگرفتار، 10 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- شہر کی شاہراہوں پر دنداسہ بیچنے کی آڑ میں چوہے مار گولیوں کی فروخت کا غیر قانونی جان لیوا دھندہ عروج پر
- راولپنڈی پولیس کی وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں 2 گینگز کے 6 ملزمان گرفتار
- پاک چین سائنسی تعاون فروغ کیلئے نسٹ میں دو روزہ سمپوزیم کا آغاز
- کینسٹونمنٹ ایگزیکٹو عرفین زبیر کی خصوصی نگرانی میں انکی پوری برانچ کلینیس ڈرائیور میں بھرپور حصہ لے کر تلسہ روڈ اور دیگر مقامات کی سفائی جاری ہے ۔
- اٹک :پولیس کے اہلکاران ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے ۔
